ETV Bharat / state

بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر وہیل آن ریستوران کا آغاز - restaurant on wheels at Bhagalpur - RESTAURANT ON WHEELS AT BHAGALPUR

Restaurant on wheels at Bhagalpur railway station بہار کے بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر رستوراں آن وہیل کا آغاز کیا گیا ہے۔ افتتاح کے بعد سے اس ریستوراں میں گاہکوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ یہاں آکر رسٹورنٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 9:34 PM IST

بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر وہیل آن ریستوران کا آغاز (ETV Bharat)

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور ریلوے اسٹیشن کے سرکولر ایریا میں رستوراں آن وہیل کا آغاز ہوگیا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ ریلوے کوچ کے اندر ایک مکمل ریستوراں ہے۔ جس کا ظاہر و باطن دل موہ لینے والا ہے۔ اسٹیشن پر آنے والے مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بہترین انٹیریئر ڈیزائننگ کی گئی ہے۔ اسے سجاوٹ کے ذریعہ ایک اچھی شکل دی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ عام لوگ یہاں آکر رسٹورنٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

رستوراں آن وہیل مالدہ ریل ڈویژن کی ایک خصوصی پیشکش ہے۔ میمو ٹرین کی جو بوگیاں ٹریک پر نہیں چلتی یا ناکارہ ہو چکی ہیں انہیں پٹری سے اتار کر نئی شکل دے دی گئی ہے۔ اسے ریسٹورنٹ آن وہیلز کا نام دے کر اسے ریلوے اسٹیشن پر آنے والے مسافروں کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ مسافر یہاں بیٹھ کر اچھا محسوس کر سکیں اور کھانے کا لطف اٹھا سکیں۔ رستوراں کے منیجر کا دعوی ہے کہ یہاں مناست قیمت پر معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس رستوراں میں فاسٹ فوڈ کے علاوہ، ویج اور نان ویج کھانا بھی دستیاب ہے۔ اس کا آغاز مغربی بنگال کے آسنسول کے ریلوے اسٹیشن سے کیا گیا تھا۔ اور اس کے بعد بھاگلپور سمیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر اس طرح کے رستوراں کا آغاز کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.