ETV Bharat / state

دیر رات اے ایم یو طلباء نے وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ کیا - AMU students surrounded VC Lodge - AMU STUDENTS SURROUNDED VC LODGE

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سینیئر رسرچ اسکالرز نے گزشتہ دیر رات وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ کیا تھا, طلباء نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے دیر رات زبردستی اقامتی ہال خالی کروانے کی کوشش کی گئی جس کے دوران بدتمیزی بھی کی گئی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 1:03 PM IST

علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیر تعلیم سینیئر رسرچ اسکالرز نے گزشتہ دیر رات وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے لاج کا گھیراؤ کرکے انتظامیہ کی نیند اڑا دی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلباء وائس چانسلر لاج کے مرکزی دروازے کے اعتراف میں زبردست احتجاج کر رہے ہیں اور نعرے بازی بھی کرتے دیکھائی دے رہے ہیں احتجاج میں زیادہ طر سینیئر رسرچ اسکالرز ہے۔

دیر رات اے ایم یو طلباء نے وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ کیا (Etv Bharat)

احتجاج میں شامل طلباء کا الزام ہے کہ اقامتی حبیب ہال میں ہال انتظامیہ نے گزشتہ دیر رات ہمسے زبردستی ہال خالی کروانے کی کوشش کی جس کے دوران ہمارے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی بھی کی گئی۔ طلباء کا کہنا ہے کہ رسرچ اسکالرز کو موسم گرما کی تعطیلات میں اقامتی ہال میں رہنے کی اجازت ہے اسی لئے ہماری ہال میں رہائش ہیں اور ہم اپنی رسرچ کا کام مکمل کر رہے ہیں باوجود اس کے ہمیں رات کے اندھیرے میں ہال سے زبردستی نکالا جا رہا ہے۔
جس کے سبب طلباء نے دیر رات وائس چانسلر لاج کے سامنے زبردست احتجاج کیا تھا جس میں کشمیر کے بھی طلباء شامل تھے۔ فیلحال اس سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ انتظامیہ سے آج بات کی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.