ETV Bharat / state

شاہ عالم درگاہ پر محرم کے مہینے میں روح پرور مناظر - holy month of Muharram 2024 - HOLY MONTH OF MUHARRAM 2024

احمدآباد میں واقع شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت شاہ عالم درگاہ پر خادم صوبہ خان اور ماں فاونڈیشن کے اشتراک سے لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ محرم الحرام کے موقع پر مختلف تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہ عالم درگاہ پر محرم کے مہینے میں روح پرور مناظر
شاہ عالم درگاہ پر محرم کے مہینے میں روح پرور مناظر (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 6:25 PM IST

احمدآباد:ریاست گجرات میں ماہ محرم الحرام کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔اسی درمیان شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت شاہ عالم درگاہ پر خادم صوبہ خان پٹھان اور ماں فاونڈیشن کے اشتراک سے لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے امام حسین کے پیغام اور محرم کے حوالے سے کہا کہ محرم الحرام اسلامی کیلنڈر سال کا پہلا مہینہ ہے۔چاند نظر آنے کے بعد محرم کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد کے سلسلے کا آغاز ہو جاتا ہے۔ ماہ محرم الحرام میں تاریخی اور انقلابی سانحہ پیش آیا کہ ہر سال یہ عظیم قربانیاں اہل ایمان کو سبق دیتی ہیں۔ کربلا کا درس یاد کراتے ہیں کہ اصل زندگی خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینا ہے۔

شاہ عالم درگاہ پر محرم کے مہینے میں روح پرور مناظر (etv bharat)

انہوں نے مزیدکہاکہ میدان کربلا میں امام حسین اور خانوادہ رسول کی قربانی کا یہی پیغام ہے اسی مہینے میں بڑے بڑے واقعات ہوئے۔ نبیوں کو بھی پیارا یہی مہینہ تھا۔ امام حسین کی قربانی کو یاد کر کے انسان جذباتی جاتاہے۔ جگہ جگہ لنگر حسین تقسیم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پرھیں:مرادآباد کی تاریخی لال مسجد میں محرم الحرام کی فضیلت اور شہدائے کربلا کا ذکر کا اہتمام

خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ شاہ عالم درگاہ میں محرم کے مہینے میں روح پرور مناظر دیکھنے ملتے ہیں۔ یہاں ہر روز بڑی تعداد میں عقیدت مند تشریف لاتے ہیں۔ لنگر حسین تقسیم کرتے ہیں۔ہمارے والد کی جانب سے بھی گزشتہ 50 برسوں سے یہاں پر لنگر حسین تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.