ETV Bharat / state

بنگلہ دیش میں طلباء کا پرتشدد مظاہرہ، کولکاتا ڈھاکہ میتری ایکسپریس منسوخ - Kolkata Dhaka Maitree Express - KOLKATA DHAKA MAITREE EXPRESS

بنگلہ دیش میں طلبا و طالبات کی ریزوریشن کے حوالے سے جاری تحریک اور پرتشدد مظاہرہ کے اثرات ریلوے خدمات پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ کولکاتا-ڈھاکہ میتری ایکسپریس ہفتہ کو منسوخ کر دی گئی ہے۔

نگلہ دیش میں طلباء کا پرتشدد مظاہرہ،کولکاتا ڈھاکہ میتری ایکسپریس منسوخ
نگلہ دیش میں طلباء کا پرتشدد مظاہرہ،کولکاتا ڈھاکہ میتری ایکسپریس منسوخ ((west bengal desk))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 8:08 PM IST

کولکاتا:بنگلہ دیش میں طلباء اور پولیس کے تصادم کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔پرتشدد مظاہرے میں کئی لوگ پہلے ہی ہلاک چکے ہیں۔ ملک کے کئی مقامات پر طلبا و طالبات کی جانب سے شٹر ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ طلباء کی تحریک سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ بدامنی سے ریل خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ایسٹرن ریلوے کے مطابق، 13107 ڈھاکہ-کولکاتا میتری ایکسپریس اور 13108 کولکاتا-ڈھاکہ میتری ایکسپریس کو ہفتہ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔13109 اپ کولکاتا-ڈھاکہ میتری ایکسپریس بنگلہ دیش میں طلباء کے احتجاج کی وجہ سے آج صبح 7.13 بجے کولکاتا سے روانہ ہوئی۔ پھر ٹرین صبح 9:12 بجے گیدے پہنچتی ہے۔ پھر صبح ساڑھے نو بجے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوتی۔

بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے پش نظر کولکاتا ڈھاکہ درمیان چلنے والی میتری ایکسپریس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حالات میں بہتر آنے کے بعد ریل خدمات دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کوٹہ تشدد: مظاہرین نے ٹی وی اسٹیشن کو آگ لگا دی، انٹرنیٹ بند، ہلاکتوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ کی مخالفت کو لیکر تشدد جاری ہے۔ جمعرات کو اس میں مزید اضافہ ہوگیا۔ طلباء نے کئی جگہ توڑ پھوڑ کی اور ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے کی عمارت کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ بھی کئی مقامات پر آگ زنی کی گئی۔ حالانکہ ایک دن پہلے ہی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ٹی وی کے ذریعہ عوام سے ملک میں امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی تھی م

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.