مظفّر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفّر نگر میں 18 جنوری کو ختمِ نبوت کوئز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر مظفر نگر میں واقع فیض محمد اسکول میں طلبہ کے لیے ایک امتحانی نشست منعقد کی گئی۔ اس نشست میں طلباء و طالبات نے بحسن و خوبی اور دلجمعی کے ساتھ ختم نبوت کوئز کا امتحانی پرچہ حل کیا۔ اس موقعے پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد احمد صاحب نے عقائد کی پختگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایمان کی سلامتی ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Preservation Of Hadith Conference کانپور میں ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ایمان کے لیے ہمہ وقت بیدار رہنے کی ضرورت ہے، بالخصوص سرپرستوں کو اس حوالے سے بہت زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے بچوں کے عقائد پر دشمنان اسلام کی نظر بد نہ پڑے اور باطل طاقتوں اور ناطل افکار و نظریات سے اپنے بچوں کے عقائد کو محفوظ رکھیں۔ اس موقعے ایک اور مقرر سہیل اختر رحیمی نے بچوں کو ختمِ نبوت کے لیے ہمیشہ پرعزم اور بیدار رہنے کی تلقین کے ساتھ اسلام کے بنیادی عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کا عہد کرایا۔ اس موقعے پر مولانا محمد احمد امام و خطیب گلزار مسجد کھالہ پار مولانا علاؤ الدین، قاری محمد مبین رحیمی اور قاری ابو قتادہ سلمہ بھی موجود رہے۔