احمدآباد:خدام حجاج کمیٹی باپو نگر کے رکن طارق حسین شیخ نے کہا کہ گزشتہ 15 برسوں سے ادارے کی جانب سے عازمین حج کی خدمت انجام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔حج ٹریننگ پریکٹیکل پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔اس میں احمد آباد کے معروف ٹرینر نثار احمد صاحب گزشتہ 25 سے 30 سال سے عازمین حج کو تربیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ برسوں سے تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے، انہوں نے حج پر جانے والے عازمین کو بہت اچھے طریقے سے تربیت دی۔ تقریبا 500 سے 600 لوگوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا، جس میں مرد اور خواتین دونوں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Training Camp For Azmeen Haj جے پور میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ
اس موقع پر حج ٹرینر ڈاکٹر وسیم قریشی نے بتایا کہ ہمیں آج کی موجودہ ٹیکنالوجی کی کتنی ضرورت ہے، جب ہم وہاں جاتے ہیں تو وہاں کے لوگ عربی کے علاوہ کوئی دوسری زبان نہیں جانتے اور اگر ہم عربی نہیں جانتے تو اس کا بہترین طریقہ سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہمیں اپنے موبائل میں بہترین ایپس ڈاؤن لوڈ کرنی چاہیے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی مدد سے ہم وہاں کی زبان آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ یہاں تمام حج کے ارکان پر پریکٹیکل طریقے سے سمجھایا گیا تاکہ کسی سے کوئی غلطی نہ ہو۔تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے عازمین حج نے منتظمین کی کوششوں کی تعریف کی