ETV Bharat / state

گاؤں کے 62 نوجوان کی نہیں ہو رہی شادی، دلہن پانے کی خواہش، 110 کلومیٹر پیدل یاترا - MALE MAHADESHWARA HILLS

کرناٹک کے ایک مشہور مذہبی مقام مالے مہادیشور ہل پر دیوالی میلہ جاری ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد خواہشات کے ساتھ یہاں پہنچ رہی ہے۔

MALE MAHADESHWARA HILLS
گاؤں کے 62 نوجوان کی نہیں ہو رہی شادی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 6:03 PM IST

چامراج نگر: دیوالی منانے کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد کرناٹک کے ضلع چامراج نگر کے مشہور مذہبی مقام مالے مہادیشور ہل پر پہنچ رہی ہے۔ دریں اثنا، کولے گالا تعلقہ کے ایک گاؤں کے نوجوانوں نے دلہن تلاش کرنے کی خواہش کے ساتھ ملک کے مشہور مقدس مقامات میں سے ایک مالے مہادیشور پہاڑی تک پیدل پاترا کیا۔ نوجوانوں نے 110 کلومیٹر پیدل یاترا کیا۔

نوجوان بھکت مانو نے بتایا کہ ہوسملنگی گاؤں کے 62 نوجوانوں کی شادی نہیں ہوئی، وہ رشتہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئے، لیکن انہیں دلہن نہیں ملی۔ ہم نے اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے بھگوان مدپا (مالے مہادیشور) کو خوش کرنے کے لیے پد یاترا شروع کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ آس پاس کے علاقوں کے نوجوان جنہیں شادی کے لیے دلہن نہیں ملتی، وہ ہر سال ایک گروپ میں پیدل چل کر مالے مہادیشور پہاڑی پر جاتے ہیں اور دیوی سے اپنے لیے دلہن مانگتے ہیں۔

چامراج نگر، میسور، منڈیا اور بنگلورو سمیت مختلف اضلاع سے ہزاروں عقیدت مند ہر سال مالے مہادیشورا پہاڑی کی یاترا کرتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر غیر شادی شدہ نوجوان ہیں۔ نوجوان یہاں آتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کی شادی جلد ہو جائے۔ بے روزگار نوجوان بھی بھگوان مہادیشور کی پوجا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.