ETV Bharat / state

ریاستی وزیر رحیم خان کا سرکاری اسکول کا دورہ - Minister Rahim Khan Visit Mailoor

ریاستی وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن اور وزیر امور حج رحیم خان کا بیدر ضلع کے میلور گورنمنٹ اسکول کا دورہ کیا۔ریاستی وزیر نے دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 7:36 PM IST

ریاستی وزیر رحیم خان کا سرکاری اسکول کا دورہ
ریاستی وزیر رحیم خان کا سرکاری اسکول کا دورہ (etv bharat)

بیدر:ریاست کرناٹک حکومت میں وزیر رحیم خان نے شدید بارش کے باعث کلاس روم کی دیوار گرنے کے بعد میلور گورنمنٹ اسکول کا دورہ کیا۔ اس واقے اسکول کی عمارت اور اس کی دیکھ بھال پر سوال کھڑا کر دیا

وزیر رحیم خان نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ریاستی وزیر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے محفوظ اور جدید تعلیمی انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر لاویش اورڈیا اور محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اسکول کی عمارت کی فٹنس کی فوری انکوائری کریں۔

وزیر نے یقین دلایا کہ ہم پرانے ڈھانچے کو گرانے اور ایک نئی اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لیے ضروری فنڈز فراہم کریں گے۔اس سے میلور کے طلباء و طالبات کے لیے بہترین تعلیمی انفراسٹرکچر کو یقینی بنایا جائے گا۔تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر رحیم خان نے کہاکہ میں نے شہر میں پہلے کئی نئے اسکول اور ہاسٹل تعمیر کیے ہیں اور تمام تعلیمی مراکز کی دیکھ بھال کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:گارنٹی اسکیموں کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے

انہوں نے کہا کہ تعلیمی انفراسٹرکچر کے علاوہ میں میلور کی مجموعی ترقی کے لیے نئی سڑکیں، نالیاں تعمیر کروں گا اور میریڈیئن لائٹس لگاؤں گا۔
اس تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر موتی لال لامانی، محکمہ بلدیہ کمشنر شیوراج راٹھوڈ، ڈپٹی تحصیلدار ضیاء اللہ، (بی ای او ) بلاک ایجوکیشن افیسر اکھلاندیشوری، کانگریس لیڈر شوکت علی، (ایس ڈی ایم سی ) اسکول ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین، اسکول ہیڈ ماسٹر، اساتذہ اور مقامی احباب سمیت کئی معززین شہر موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.