ETV Bharat / state

ہر ماہ تین اضلاع میں وقف عدالت منعقد کی جائے گی - Waqf Adalat in karnatka

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 1:57 PM IST

کرناٹک کے اقلیتی وزیر ضمیر احمد خان نے بیدر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں وقف مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ماہ تین اضلاع میں وقف عدالت قائم کی جائے گی۔

ہر ماہ تین اضلاع میں وقف عدالت منعقد کی جائے گی
ہر ماہ تین اضلاع میں وقف عدالت منعقد کی جائے گی (etv bharat)

بیدر: ریاست کرناٹک میں کانگریس کی حکومت تشکیل عمل میں آنے کے بعد وقف املاک کی حفاظت کو لے کر کام زور شور سے شروع کردیا ہے۔ اسی ضمن میں ریاستی وزیرضمیر احمد خان نے کہا کہ ریاست بھر میں وقف مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ماہ تین اضلاع میں وقف عدالت قائم کی جائے گی ۔

اقلیتی وزیر نے کہاکہ اس کے تحت ضلع بھر کے تمام تعلقہ جات اور دیہاتوں میں موجود وقف جائیداد کا تحفظ اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ریاست کے چار حصوں پر بشمول کالبرگی اور منگلور میں حج عمارتیں (حج بھون ) تعمیر کی جائیں گے ۔

انہوںن نے مزید کہاکہ وقف جائیداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وقف جائیداد خدا کی جائیداد ہے۔ اس پر کسی کا حق نہیں بنتا ۔اہل ثروت احباب نے قوم و ملت کی بھلائی کے لیے اپنی جائیدادوں کو وقف بورڈ کے حوالے کیا۔ یہ اب ہمارا ذمہ ہے کہ ہم اس کا تحفظ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک کے اقلیتی بہبود کے وزیر کا دورہ بیدر

ریاستی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جائیدادوں سے قوم ملت کی ترقی اور کامیابی کے لیے کام کریں۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن و حج رحیم خان کے علاوہ وقف بورڈ کے ذمہ داران وہ اقلیتی قائدین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.