ETV Bharat / state

ضمیراحمد کو کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ بنانے کے لئے اجمیر شریف میں خصوصی دعا - Karnataka Delegate In Ajmer Sharif - KARNATAKA DELEGATE IN AJMER SHARIF

بنگلورو سے آیا ایک وفد کی جانب سے اجمیر شریف کی درگاہ پر کرناٹک کی حکومت میں کابینہ وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کو نائب وزیراعلیٰ بنانے کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا

ضمیراحمد کو کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ بنانے کے لئے اجمیر شریف میں خصوصی دعا
ضمیراحمد کو کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ بنانے کے لئے اجمیر شریف میں خصوصی دعا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 5:45 PM IST

اجمیر:ریاست کرناٹک کی حکومت میں کابینہ وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے لیے اجمیر شریف درگاہ میں خصوصی دعا کی گئی۔بنگلورو سے ایک وفد صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف پہنچا۔سماجی کارکن اور وفد کے سربراہ اور سیاسی رہنما فیاض احمد کی صدارت میں عقیدت کی چادر پیش کی۔

ضمیراحمد کو کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ بنانے کے لئے اجمیر شریف میں خصوصی دعا (etv bharat)

اس موقع پر وفد کی جانب سے پھول پیش کیے گئے۔ فیاض احمد کے مطابق بی زیڈ ضمیر احمد خان چامراجپیٹ سے پانچ بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ریاستی سیاست میں ان کا وسیع تجربہ ہے۔ اس بنیاد پر اجمیر شریف درگاہ میں ریاست کرناٹک میں ان کے لیے مائب وزیراعلیٰ بننے کی خصوصی دعا کی گئی ہے۔

درگاہ کے گدی نشین سید باقر بابا ہاشمی نے کرناٹک کے وفد کے کہنے پر بی زیڈ ضمیر احمد کے لیے خصوصی دعا کی۔اس کے ساتھ ساتھ سید اصغر علی ہاشمی نے وفد کو زیارت کرائی اور دستار بندی کرتے ہوئے دربار کا تبرک پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ غریب نوازاجمیری کے دربار میں کرکٹر آویش خان کی حاضری

اس موقع پر ضمیر احمد کی جانب سے خاص و عام زائرین کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا, فیاض احمد کے مطابق آئندہ یکم اگست کو بی زیڈ ضمیر احمد خان کا یوم پیدائش ہے۔ ایسے میں ان کی صحتیابی، لمبی عمر اور زندگی میں کامیابی کے لئے دعا مانگی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.