ETV Bharat / state

میرٹھ میں شخص کی کار کانوڑیوں سے ٹکرانے پر زبردست ہنگامہ، گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا - kanwar yatra 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 6:41 PM IST

میرٹھ میں کانوڑ یاترا کے دوران ایک مسلم شخص کی کار کانوڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے بعد کانوڑیوں کا سڑک پر ہنگامہ دیکھنے کو ملا، کار سوار مسلم شخص کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی۔

KANWAR YATRA 2024
کانوڑ یاتر 2024 (Etv Bharat)

میرٹھ: میرٹھ میں تھانا پرتا پور علاقے کے دہلی دہرادون ہائی وے پر کانوڑیوں سے کار ٹکرانے کے بعد کانوڑیوں نے کار سوار لوگوں کے ساتھ زبردست مارپیٹ کی اور کار کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ اس بیچ کار سوار لوگوں نے کسی طرح کانوڑیوں سے اپنی جان بچائی۔ وہیں موقع پر پہنچی پولیس نے کار سوار ایک مسلم شخص کو اپنی گرفت میں لے کر کانوڑیوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔

کانوڑ یاتر 2024 (Video: Etv Bharat)

غور طلب ہے کہ مغربی اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، لیکن ان سب کے باوجود آئے دن کانوڑ یاتریوں کے ساتھ ایکسیڈنٹ یا اس طرح کے کوئی نا کوئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

تازہ معاملہ میرٹھ میں تھانا پرتا پور علاقے کا ہے، جہاں ایک کار ہری دوار سے جل لے کر آرہے کانوڑ یاتری بھولو سے ٹکرا گئی۔ جس پر ناراض بھولو نے سڑک پر ہی جم کر ہنگاما کیا۔ کار سوار لوگوں کو جم کر مارا پیٹا اور کار کو بھی توڑ پھوڑ کر نقصان پہنچایا۔

اس بیچ کار سوار مسافروں نے کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ واضح رہے کہ اس دوران کار سوار ایک مسلم بزرگ شخص کے ساتھ کانوڑیوں نے زبردست مارپیٹ کی۔ وہیں موقع پر پہنچی پولیس نے کسی طرح مسلم شخص کو کانوڑیوں سے چھڑایا اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔

خاص بات یہ رہی کہ دونوں فریقین کی جانب سے کسی کے خلاف کوئی تحریر نہیں دی گئی۔ اگر پولیس وقت پر نہیں پہنچتی تو کانوڑ یاتریوں کے ہاتھوں کوئی بڑا حادثہ ہونے کا اندیشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا نیم پلیٹ پر عبوری روک برقرار، اگلی سماعت پانچ اگست کو ہو گی

کانوڑ یاترا کے دوران دکانوں پر نام ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ نے احکامات پر لگائی عبوری روک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.