ETV Bharat / state

گیا: سب سے بڑی سیاسی افطار پارٹی میں شریک ہوئے جیتن مانجھی - Ex Bihar CM Jitan Manjhi

Jitan Manjhi attend iftar party گیا میں پارلیمانی انتخابات کی ہلچل کے درمیان جے ڈی یو رہنماء اقبال حسین نے سب سے بڑی افطار پارٹی دی، گیا این ڈی اے اُمیدوار جیتن رام مانجھی سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 7:19 PM IST

گیا: گیا ضلع میں پارلیمانی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کے تحت 19 اپریل کو ووٹنگ ہے۔ گیا شہر کے چوک چوراہے پر انتخابات کی چرچا ہے۔گیا پارلیمانی حلقہ اس لحاظ سے چرچا میں ہے کیونکہ یہاں سے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی این ڈی اے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔جبکہ انڈیا اتحاد سے وزیر کمار سروجیت پہلی بار لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جے ڈی یو لیڈر اقبال حسین نے دعوت افطار کا اہتمام کرکے انتخابی بحث کو مزید آگے بڑھایا ہے۔

یہ گیا کی سب سے بڑی دعوت افطار تھی جو امپیریل ڈریم میں منعقد ہوئی تھی۔ گیا-پٹنہ روڈ پر واقع اس ریزورٹ میں دعوت افطار میں لوگوں کا بہت بڑا مجمع تھا۔خاص بات یہ تھی کہ دعوت افطار میں تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔ہم پارٹی کے امیدوار جیتن رام مانجھی نے بھی دعوت افطار میں شرکت کی۔ جیتن رام مانجھی مسلمانوں کے حامی بھی کہلاتے ہیں، دعوت افطار کے بعد یہ بحث مزید تیز ہونے والی ہے۔اس بار این ڈی اے کی توجہ مسلم ووٹوں پر ہے خاص کر گیا پارلیمانی حلقہ میں زیادہ ہے کیونکہ مانجھی خود اس پر توجہ دینے میں لگے ہیں۔

حالانکہ اس دعوت افطار میں انڈیا اتحاد کے بھی کئی رہنماؤں کی شرکت ہوئی۔ خاص طور سے کانگریس کے اقلیتی سیل جھارکھنڈ کے انچارج عمیر احمد خان بھی شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ آرجے ڈی اور دیگر پارٹیوں کے بھی رہنما تھے لیکن یہاں صرف امیدوار کے طور پر جیتن مانجھی کی شرکت موضوع بحث رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.