نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ ماسٹر ڈینٹل سرجری (ایم ڈی ایس) کے قیام کے لئے کوشش کر رہی ہے، کوشش کرنا میرا کام ہے اس کی منظوری دینا سرکار کا کام ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر محمد شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کیا۔ اے او ایم ایس آئی ڈینٹسٹری کی جانب سے آٹھواں سالانہ دہلی اسٹیٹ کانفرنس سوریہ ہوٹل جولینا نئی دہلی میں انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں جامعۃ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر محمد شکیل احمد , سائنٹفک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اشیش گپتا، ڈاکٹر بھگوان داس رائے وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر محمد شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کو شش ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی ڈی ایس کے ساتھ ساتھ ایم ڈی ایس بھی جلد شروع ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا کو فائدہ پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کرنا ان کا کام ہے اور منظوری دینا سرکار کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے او ایم ایس آئی ڈینٹسٹری کی جانب سے آج جو آٹھواں سالانہ کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے بہت خوشی ہے، اس پروگرام کے ذریعے ڈاکٹرز نے الگ الگ قسم کی جو سرجری کی ہے اس کو شیئر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے اور اس کے ذریعے سے بتاتے ہیں کہ کیسے وہ اپنے یہاں سرجی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے وائس چانسلر کے عہدہ پر فائز ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں بہت ساری چیزوں کی جانکاری نہیں تھی، اس پروگرام کے آرگنائزر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہی ڈاکٹر ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈینٹل اسپتال میں سہولیات نہیں ہیں اور سرجری کے لئے جامعہ ہمدرد سے معاہدہ ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جلدی وہ معاہدہ ختم ہو تاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈینٹل میں وہ سہولیات دستیاب کرایا جاسکے اور سرجری میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نام روشن کرے۔
اس موقع پر مہمان ذی وقار بھگوان داس نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے سے ان ڈاکٹرز کو فائدہ ملے گا جو منہ کی سرجری کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ہر طرح کی منہ کی سرجری سے متعلق جانکاری شیئر کی جارہی ہے۔ سائنٹفک کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر اشیش گپتا نے کہا ہے اس کانفرنس کے ذریعے ان سرجری کو شیر کرتے ہیں جو ہم نے کیا ہے اور ساتھ ہی نئی تکنیک کے بارے میں بتاتے ہیں۔
آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر روہت چندرا نے کانفرنس کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ڈینٹسٹ کے فیلڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے کا فی فائدہ مند ہے۔ارگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر عمران خان نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے سے جن سرجری کے نئی تکنیک جانکاری دیتے ہیں جو ہمارے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں 200 سے زیادہ رجسٹریشن ہوئے ہیں۔