ETV Bharat / state

جماعت اسلامی ہند نے کیجریوال کی گرفتاری پر اعتراض جتایا - objected Kejriwal arrest

Jamaat-e-Islami objected Kejriwal's arrest نائب امیر جماعت سلیم انجینئر نے اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کرنے اور دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا-

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 8:30 PM IST

دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے. سلیم انجینئر نے میڈیا اپنے ایک بیان میں کہاکہ "ہم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلی کی گرفتاری پر انتہائی فکر مند ہیں. ہم حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کے لئے مرکزی ایجنسیوں کی انتقامی اور غلط استعمال پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں کیجریوال کی گرفتاری کی گئی ہے جب انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، گرفتاری اس لیے بھی مشکوک ہو جاتی ہے کیونکہ یہ جھارکھنڈ کے شیبو سورین، بی آر ایس کی کویتا اور بہت سے دوسرے اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں کے سلسلے کا حصہ ہے. اس طریقہ کار میں واضح نمونہ نظر آتا ہے، اول، اپوزیشن کی سیاسی فنڈنگ کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے، دوسرا، اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت کو ای ڈی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تیسرا، اگر وہ گرفتاری کے بعد ضمانت پر باہر آتے ہیں، تو انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ حکمراں جماعت میں شمولیت اختیار کریں۔ یہ سارا عمل مکمل طور پر غیر اخلاقی، غیر آئینی ہے، اس سے ہماری جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔"

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا، "جماعت اسلامی ہند محسوس کرتی ہے کہ خودمختار سرکاری اداروں کا سیاسی مقاصد کے لیے غلط استعمال سے لوگوں کا بیوروکریسی پر اعتماد کمزور ہوتا ہے اور یہ سرکاری محکموں میں بدعنوانی کا ذریعہ بھی بنتا ہے. ہماری رائے ہے کہ جس نے بھی جرم کیا ہے اسے سزا ملنی چاہئے وہ چاہے کوئی بھی ہو، لیکن ایک شخص اس وقت تک بے قصور ہوتا ہے جب تک عدالت اسے مجرم قرار نہیں دیتی."

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.