ETV Bharat / state

رمضان المبارک کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف پروگرامز - Jamaat E Islami Conduct Programmes - JAMAAT E ISLAMI CONDUCT PROGRAMMES

Ramadan 2024 بیدر ضلع میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر محمد معظم نے کہا کہ ہماری تنظیم کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقعے پر بیداری اور تربیتی پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے دوران مسلمانوں کو مختلف مسائل کے حوالے جانکاری فراہم کی جائے گی۔

رمضان المبارک کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف پروگرامز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 2:38 PM IST

رمضان المبارک کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف پروگرامز

بیدر: جماعت اسلامی کے مقامی امیر محمد معظم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں دو قسم کے پروگرام ترتیب دی ہے۔ ایک انفرادی پروگرام جس کے ذریعہ ہم مسلمانوں کے انفرادی تزکیہ و تربیت پر خصوصی توجہ دیں گے۔ اس کے ذریعے سے ہم نے طے کیا ہے کہ تمام مسلمان اس ماہ رمضان المبارک میں مکمل قرآن مجید عربی اور ترجمے کے ساتھ مکمل ختم کریں گے۔ ایک مرتبہ ہر مسلمان عربی متن اور ترجمے کے ساتھ ایک مرتبہ قرآن مکمل ختم کریں۔

دوسرا قرآن کی آخر کے 20 جو سورتیں ہیں،ہر مسلمان کو چھوٹی چھوٹی سورتیں یاد کرانے کی ہم خصوصی کوشش کریں گے ۔
اس کے علاوہ کچھ منتخب آیات بھی ہم یاد کریں گے۔ حفظ کریں گے تاکہ اس کے ذریعہ سے ہم اقامت دین کے پیغام کو اچھی طرح سمجھ بھی سکیں۔تمام بندگان کو اس سے واقف بھی کروا سکیں۔ یہ ہمارا انفرادی تزکیہ کا پروگرام ہے جسے ہر مسلمان کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسی نقطہ نظر سے روزہ کی اہمیت - Benefits of fasting

محمد معظم نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ اجتماعی طور پر ہم نے شہر کی مسجد ابراہیم میں ہر روز بعد نماز ظہر خلاص تراویح سنانے کا نظم کیا ہے۔ انشاءاللہ نائب امیر جماعت انجینیئر سید امیر الحسن کے خلاصہ تراویح یوٹیوب کے ذریعہ سے بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم میں سنانے کا ہم اہتمام کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ آخری عشرے میں پانچ طاق راتیں انشاءاللہ مسجد ابراہیم میں ہی ہم اہتمام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.