ETV Bharat / state

بیدر میں جماعت اہل سنت کرناٹک کی جانب سے اجلاس کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 1:03 PM IST

Jamaat e Ahle Sunnat Karnataka: ضلع بیدر میں جماعت اہل سنت کرناٹک کی جانب سے 'ملک و ملت کے موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داریاں' کے عنوان سے سالانہ مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر علمائے کرام نے موجودہ حالات کے تناظر میں لوگوں کی رہنمائی کرنے کی کوشش کی۔

بیدر میں  جماعت اہل سنت کرناٹک کی جانب سے اجلاس کا اہتمام
بیدر میں جماعت اہل سنت کرناٹک کی جانب سے اجلاس کا اہتمام
بیدر میں جماعت اہل سنت کرناٹک کی جانب سے اجلاس کا اہتمام

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں جماعت اہل سنت کے مقامی یونٹ کی جانب سے ضلع سطح کا سالانہ مشاورتی اجلاس بعنوان ملک وہ ملت کے 'موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داریاں' منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت مولانا سید شاہ تنویر ہاشمی (صدر جماعت اہل سنت کرناٹک) نے فرمائی۔ اجلاس کا آغاز حافظ و قاری محمد نذیر احمدا شرفی (امام مسجد عثمانیہ) کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ حافظ و قاری عبید اللہ خان عطاری نے حمد باری تعالی اور حافظ و قاری محمد اسماعیل (امام مسجد خواجہ ابو الفیض فیض پورہ بیدر) نے نعت شریف پیش کیا۔

اس اجلاس کی نگرانی حضرت سید شاہ اسد اللہ حسینی عرف ثاقب حسینی سجادہ نشین بارگاہ ابو الفیض بیدر ، سید شاہ اطہر اللہ حسینی نبیرہ حضرت خواجہ ابو الفیض بیدر، ڈاکٹر سید حسام الدین عزیر صدر قاضی بیدر کی۔ اجلاس میں حضرت مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی (جنرل سیکرٹری جماعت اہل سنت کرناٹک)، ڈاکٹر عبدالقدیر (چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر)، سید منصور احمد قادری سیکرٹری انجمن خادم الحجاج بیدر وہ دیگر مشائقین علماء کرام غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلورو میں ووٹر شناختی کارڈ اور دستاویزات تصحیح مہم

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی جنرل سیکرٹری جماعت اہل سنت کرناٹک نے کہا کہ انفرادی فکر کو اجتماعی فکر میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جب تک ہم اپنے آپ کو نہیں بدلیں گے ملت میں تبدیلی نہیں ائے گی ملت میں اتحاد کے لیے ایک دوسرے کا فکر مند ہونا نہایت ضروری ہے۔ مولانا تنویر ہاشمی صدر جماعت اہل سنت کرناٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اہل سنت کرناٹک کا سات اضلاع کا دورہ ہے جس کا اغاز آج بیدر سے شروع کیا جا رہا ہے۔ مولانا تنویر ہاشمی نے جماعت اہل سنت کرناٹک کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اہل سنت کرناٹک شاخ بیدر کے لیے ممبر سازی مہم شروع کی جائے تاکہ جماعت اہل سنت کرناٹک کے مقاصد کو ہم تمام مکتب فکر کے لوگوں تک پہنچانے میں آسانی ہو سکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.