ETV Bharat / state

کانگریس کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا انتقامی سیاست: جے رام رمیش

Jairam Ramesh on Modi govt کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس اور یوتھ کانگریس کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا مودی حکومت کی انتقامی سیاست کا حصہ ہے۔

Jairam Ramesh on Modi govt
Jairam Ramesh on Modi govt
author img

By ANI

Published : Feb 17, 2024, 12:26 PM IST

وارانسی: کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ہفتہ کو الزام عائد کیا کہ کانگریس اور یوتھ کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کا اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی "انتقام کی سیاست" ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ "سپریم کورٹ نے صاف زبان میں کہا ہے کہ مودی حکومت سوٹ، لوٹ اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ یہ انتخابی بانڈ لوٹ ہے اور اس کی وجہ سے انہوں نے ہمارا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا اور پھر وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس میری توہین کر رہی ہے"۔

وارانسی میں اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے کہا کہ "یہ حیرت کی بات ہے کیونکہ ہمارے ملک میں اگر کوئی ایک شخص ہے جو روزانہ اپنے مخالفین کو لعن طعن کرنے میں مصروف ہے تو وہ ہے وزیر اعظم مودی۔ مودی کو انتقام کی سیاست، ہراساں کرنے کی سیاست اور اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا"۔ انہوں نے کانگریس چھوڑنے والے قائدین کی حالیہ شمولیت کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی پر 'دہرے معیار' کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جو لوگ کانگریس میں رہتے ہیں ان پر خاندانی جھگڑے کا الزام لگایا جاتا ہے اور جب وہ بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو بہت اچھے اور بدعنوانی سے پاک لوگ بن جاتے ہیں، یہ دوہرا معیار ہے، وزیر اعظم کا ٹریڈ مارک توہین اور بدنام کرنا ہے"۔

مزید پڑھیں

کانگریس لیڈر نے بھارت جوڑو نیائے یاترا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "آج بھارت جوڑو نیائے یاترا کا 35 واں دن ہے۔ راہل گاندھی کاشی وشواناتھ مندر جائیں گے، اور پھر عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ بنکروں اور گاندھیائی اداروں سے ملاقات کریں گے۔ راہل گاندھی بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلباء سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا آٹھ دن تک اتر پردیش میں رہے گی"۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.