ETV Bharat / state

ایران کی فائزہ نے مرادآباد کے یوٹیوبر دیواکر سے کی منگنی - Cross Country love Story

Another Cross Country love Storyسوشل میڈیا کے ذریعہ دوستی اور پھر محبت میں گرفتار ایرانی لڑکی نے اپنے پیار کو حاصل کرنے کے لئے تمام سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے ہندوستان پہنچی اور اپنے عاشق سے مانگنی کرلی۔

ایران کی فائزہ نے مرادآباد کے یوٹیوبر دیواکر سے کی منگنی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 12:28 PM IST

ایران کی فائزہ نے مرادآباد کے یوٹیوبر دیواکر سے کی منگنی

مرادآباد:کہا جاتا ہے کہ محبت جب پروان چڑھتی ہے تو پھر ذات، مذہب یا سرحدوں سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایران کی فائزہ اور مرادآباد کے یوٹیوبر دیواکر کمار کی کہانی کچھ ایسی ہی ہے۔ پاکستانی سیما حیدر کے بعد اب ایران کی فائزہ اور مرادآباد کے دیواکر نے محبت کی مثال قائم کی ہے۔

مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود فائزہ اور دیواکر ہمیشہ ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ دونوں میں سوشل میڈیا کے ذریعہ دوستی ہوئی۔پھر یہ پر دوستی محبّت میں بدل گئی۔ فائزہ اپنے والد کے ساتھ دیواکر کمار سے ملنے کے لیے 20 دن کے سیاحتی ویزے پر بھارت آئی تھی۔دونوں خاندانوں کی رضامندی سے دو دن پہلے منگنی ہوئی۔

مرادآباد کے آشیانہ فیز 2 سول لائنز کے رہنے والے یوٹیوبر دیواکر کمار نے بتایا کہ اس کی فائزہ سے انٹرنیٹ کے ذریعے تین سال قبل دوستی ہوئی۔ وہ فائزہ سے ملنے ایران بھی گیا تھا۔ وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔وہ فائزہ کے گھر والوں کی رضامندی سے ہندوستان آئے۔ دو روز قبل پوری رسومات کے ساتھ منگنی کی ہے۔ چونکہ یہ دونوں ممالک کا معاملہ ہے اس لیے دونوں مکمل قانونی کارروائی عمل کے بعد ہی شادی کریں گے۔

دیواکر کمار نے بتایا کہ 3 سال قبل میں نے ایران میں رہنے والی فائزہ سے ٹرویلنگ بلاگ میں رابطہ کیا تھا۔ لیکن کچھ ہی دنوں میں دونوں میں دوستی ہوگئی ۔یہ محبت میں بدل گئی اور پھر دونوں نے زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ کرلیا۔شروع میں ناراضگی کے بعد دونوں کے گھر والے شادی پر راضی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Karachi to Noida's film Poster: سیما حیدر اور سچن کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم کا پہلا پوسٹر جاری

فائزہ نے بھی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دیواکر سے ان کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعہ ہوئی۔اب وہ ایک دوسرے کو چاہتے ہیں۔ان کے گھر والے بھی اب راضی ہیں۔ اب ان کی منگنی دیواکر سے ہو گئی ہے۔ فائزہ نے تاج محل اور ہندوستان کے کئی شہر میں گھومنے کی اپنی خواہش ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.