کیرانہ سے ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کی چھوٹی بہن اقرا حسن اس بار کیرانہ سے امیدوار ہے۔ ان کے مقابلے پردیپ کما بی جے پی سے امیدوار ہیں، جبکہ سریپال بی ایس پی سے انتخابات میں کھڑے ہیں جبکہ اقرا حسن 73409 ووٹوں سے آگے ہیں۔ یہ لیڈ کر رہی ہیں جبکہ ان کے مقابلہ میں پردیپ کمار دوسرے نمبر پر ہیں۔
اقرا حسن نے لندن یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس نے وہیں سے ایل ایل ایم کیا ہے۔کیرانہ اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی سے کامیاب امیدوار ناہید حسن کی بہن اقرا حسن اسمبلی حلقے میں فلاح و بہبود اور عوام کے مسائل پر ووٹ مانگا، جس پر عوام نے اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے نقل مکانی جیسے مدعے پر عوام سے ووٹ کا مطالبہ کیا۔