ETV Bharat / state

آئی پی ایس جاوید شمیم مغربی بنگال کے ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر کے عہدے پر فائز - جاوید شمیم کو مغربی بنگال

Javed Shamim Become Additional Security Officer: آئی پی ایس جاوید شمیم کو مغربی بنگال کے ایڈیشنل سکیورٹی آفیسر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متعدد آئی پی ایس افسران کے تبادلے کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیے گئے۔

آئی پی ایس جاوید شمیم مغربی بنگال کے ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر کے عہدے پر فائز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 11:54 AM IST

کولکاتا: جاوید شمیم ​​ریاستی پولیس کے ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر ہیں۔ اس سے قبل وہ ریاستی پولیس کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) اور ریاستی پولیس کے آئی بی کے ایڈیشنل اے ڈی جی کے عہدوں پر فائز تھے۔ قبل ازیں آئی پی ایس منوج ورما ریاستی پولیس کے ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اب انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ منوج ورما کو محکمہ داخلہ نے ریاستی پولیس کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) کے طور پر تعینات کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاستی پولیس کے ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر کے فرائض میں سے ایک وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی کی دیکھ بھال اور ذمہ داری ہے۔ دوسری طرف جاوید شمیم ​​کی مہارت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ ماضی میں‌ انہوں نے کولکاتا پولیس کے دٹیکٹیو اور لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داریوں کو بہت مؤثر طریقے سے نبھایا۔ جاوید شمیم مغربی بنگال کے کامیاب اور ذمہ دار افسران میں سے ایک ہیں۔جاوید شمیم ​​کو امن و امان کی بحالی کا کام اس وقت سونپا گیا جب بمل گرونگ کی حکومت مخالف تحریک نے پہاڑیوں(دارجلنگ) میں اتھل پھتل مچا رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال میں نیائے یاترا جاری، راہل گاندھی کا آج جلسہ عام سے خطاب

تاہم اس تبادلہ کے پیچھے آئی پی ایس حلقوں کے ایک اور حصے کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک معمول کے ٹرانسفر کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاستی پولیس کے ایک بڑے حصے میں ردوبدل کرنا ہے۔ تمام تھانوں کے افسر انچارج، انسپکٹر انچارج، حتیٰ کہ اعلیٰ پولیس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.