ETV Bharat / state

عبدالمنان سیٹھ سے خصوصی گفتگو - interview with Abdul Manan Seth - INTERVIEW WITH ABDUL MANAN SETH

عبدالمنان سیٹھ نے بتایا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے بعد ملک کا نوجوان کانگرس پارٹی اور راہل گاندھی کی سوچ اورفکر کو آگے بڑھانے کے لیے پارٹی میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بیدر لوک سبھا حلقے سے ایک نوجوان لیڈر کو پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔ یہ اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس نوجوان کو کامیاب بنائیں۔

عبدالمنان سیٹھ  سے خصوصی گفتگو
عبدالمنان سیٹھ سے خصوصی گفتگو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 12:38 PM IST

عبدالمنان سیٹھ سے خصوصی گفتگو

بیدر : کرناٹک پردیش کانگرس کمیٹی کے سیکرٹری عبدالمنان سیٹھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس پارٹی تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ریاست بھر میں عوام کانگرس پارٹی سے جڑی ہوئے ہیں، جب کہ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے بعد ملک کا نوجوان کانگرس پارٹی اور راہل گاندھی کی سوچ اور فکر کو آگے بڑھانے کے لیے پارٹی میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بیدر لوک سبھا حلقے سے ایک نوجوان لیڈر کو پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔ یہ اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس نوجوان کو کامیاب بنائیں اور بیدر میں دس سال سے کامیاب ہو رہے بی جے پی کے امیدوار کو ناکام کریں۔ واضح رہے کہ کانگرس پارٹی کے اعلی ذمہ داران نے نوجوان لیڈر ساگر کھنڈرے کو بیدر لوک سبھا حلقے سے امیدوار بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہر کسی کو ووٹ دینا ضروری: بیدر ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی
بیدر لوک سبھا حلقہ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے لیے اور ملک میں امن و یکجہتی کے لیے کانگرس پارٹی کے امیدوار اور ایک نوجوان لیڈر کو لوک سبھا میں بھیجنے کے لیے آب اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.