ETV Bharat / state

اے ایم یو میں بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ 17 فروری کو - اے ایم یو

International Corporate Meet علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام 17 فروری 2024 کو بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ منعقد کی جائے گی۔

اے ایم یو میں بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ 17 فروری کو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 6:02 PM IST

علی گڑھ :اتر پردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام 17 فروری 2024 کو یونیورسٹی کے تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں اگنائٹ 2.0 کے عنوان سے بین الاقوامی کارپوریٹ میٹ منعقد کی جائے گی۔اس میں شاہین عالم، چیئرمین اور سی ای او، ایگمائر اور اینگلو امریکن گروپ گروپ آف کمپنیز، متحدہ عرب امارات افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈاکٹر پنکج شرما، ایڈیشنل ڈائریکٹر، وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس، حکومت ہند مہمان اعزازی ہوں گے اور اے ایم یو کے پروفیسر ایم سالم بیگ افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر اور کنوینر سعد حمید نے بتایا کہ اس کا مقصد یونیورسٹی طلباء اور قومی و بین الاقوامی بازاروں میں موجود نوکریوں کے درمیان دوری کو کم کرنا ہے، اس کورپورٹ میٹ میں آنے والی کمیونٹیز اے ایم یو طلباء سے ملاقات کریں گی۔ان کو دور جدید میں دستیاب نوکریوں سے متعلق معلومات فراہم کریں گی ۔ ان نوکریوں کو حاصل کرنے کے لئے طلباء تعلیم کے دوران اپنے آپ کو کیسے تیار کر سکتے ہیں سے متعلق بھی معلومات فراہم کریں گی۔

اس کارپوریٹ میٹ میں آئی سی آئی سی آئی بینک، نیکسٹ جین لائف سائنس، پیرامل فاؤنڈیشن، ایم اے جی لیوبریکنٹس (دبئی)، ایگمائر (دبئی)، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا، آئی ڈی پی ایجوکیشن، جے ایم فنانشیئل سروس، ہیکسا ویو ٹکنالوجی، مائنڈٹیل گلوبل، اسٹیپنگ کلاؤڈ، 13 اسکوائر ڈاٹ کام، کیمبے ہیلتھ کیئر، وکرم سولر، سینٹرل اسکوائر فاؤنڈیشن سمیت نامور قومی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندے کارپوریٹ میٹ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ اردو کے طلباء کو دیگر یونیورسیٹیز میں داخلے کی اجازت

واضح رہے اے ایم یو کے مختلف شعبہ جات اور فیکلٹیوں کے 700 سے زائد طلباء کو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) نے تعلیمی سال 2022-23 کے دوران پلیسمنٹ مہمات کے ذریعہ قومی و بین الاقوامی اداروں میں ملازمتوں کے حصول میں مدد کی۔ اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر (ٹی پی او) نے طلباء کے لئے زیادہ سے زیادہ اور وسیع تر انتخاب کے امکانات کو بڑھانے کے لیے متعدد مثبت اقدامات کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.