ETV Bharat / state

احمدآباد: عید اور چیٹی چاند کے موقعے پر ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ - Insaaf Group Protest - INSAAF GROUP PROTEST

Exams On EID Day in Ahmedabad: احمدآباد میں انصاف گروپ گجرات کی جانب سے ضلع محکمہ تعلیم کے آفیسر کو میمورنڈم دیا گیا جس میں چیٹی چاند اور عید کے دن ہونے والے امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تہوار کے موقعے پر طلبا و طالبات امتحانات کیسے دے سکتے ہیں۔

چیٹی چاند اور عید کے موقع پرہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 4:14 PM IST

چیٹی چاند اور عید کے موقع پرہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ

احمدآباد: اس سلسلے میں انصاف گروپ کے رکن اعجاز خان پٹھان نے کہا کہ آج ہم نے ضلع محکمہ تعلیم کے آفیسرسے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ 10 اپریل 2024 (بدھ) کو سندھی مذہب کا تہوار چیٹی چاند اور 11 اپریل 2024 (جمعرات) کو اسلام کا مقدس تہوار عیدالفطر(رمضان عید) ہے۔ اسی دن ہونے والے امتحانات کو معطل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ گجرات گورنمنٹ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سیکریٹریٹ گاندھی نگر ناؤ کے ذریعہ 20 نومبر 2023 کو عام تعطیلات کی فہرست کا اعلان کیا گیا ہے۔اعلان شدہ تعطیل 2024 اعلان شدہ تعطیل ہے۔ اس کا اطلاق محکمہ تعلیم گجرات پر بھی ہوتا ہے۔ حکومت اور محکمہ تعلیم کی ہدایات کے بعد اسکول عام تعطیلات پر کسی قسم کی تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں رکھ سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ 10 اور 11 اپریل کو تہوار ہیں۔اب ایک بڑا سوال یہ ہے کہ کیا بچہ تہوار منائے گا یا 11 اپریل کو (جمعرات) کو اسلام کے مقدس تہوار عیدالفطر(رمضان کی عید) میں امتحان دے گا؟ اس لیے ہماری آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 10/4/24 اور 11/4/24 کو تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں 31 مارچ کو گجسیٹ کے امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا - GUJCET EXAM IN GUJARAT

غور طلب ہے کہ احمدآباد کے مختلف اسکولوں نے عید کے دن ہی امتحانات کا اہتمام کیا ہے۔اس کو لے کر مختلف سماجی تنظیموں نے اعتراض کیا ہے اور امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.