ETV Bharat / state

آئی ایس ایف کے امیدواروں کی دوسری فہرست جمعرات کو - ISF Candidate List - ISF CANDIDATE LIST

Lok Sabha Election 2024 انڈین سکولر فرنٹ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے امیدواروں کے ناموں کی دوسری فہرست جمعرات کو فرفرہ شریف سے اعلان کرے گی۔ دوسری فہرست میں ڈائمنڈ ہاربر، جادو پور اور الوبیڑیا سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس ایف کے امیدواروں کی دوسری فہرست جمعرات کو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 7:13 PM IST

کولکاتا: آئی ایس ایف کے صدر ایس علی ملک نے کہا کہ ہم نے دوسرے مرحلے کے امیدواروں کی فہرست جمعرات کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وقت اور دیگر معاملات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق نوشاد صدیقی کو ڈائمنڈ ہاربر سمیت کسی حلقے سے امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔

بائیں محاذ کی جانب سے طلبہ تنظیم کے سابق رہنما کو جادو پور سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ کلکتہ یونیورسٹی سے وابستہ ایک پروفیسر کو بھی امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ ان تینوں حلقوں کے علاوہ بشیرہاٹ سمیت کئی دیگر حلقوں میں بھی امیدواروں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ مجموعی طور پر صورت حال آئی ایس ایف کے بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد ہونا ممکن نہیں ہے۔ ریاستی صدر ملک کہا کہ مجھے اتحاد کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔ اتحاد کے امکانات بہت کم ہیں۔

مالدہ شمالی - محمد سہراب

جے نگر - میگھناد ہلدر

مرشد آباد ۔ حبیب سیکھ

باراسات - تاپس بنرجی

بشیرہاٹ ۔ سیدالاسلام ملا

متھرا پور - اجے کمار داس

سریرام پور ۔ شہریار ملک

جھارگرام - بپی سورین

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: انڈین سیکولر فرنٹ نے لوک انتخابات کے لیے آٹھ امیدواروں کے نام کا اعلان کیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کو اب بھی امید ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے انڈین سکولرفرنٹ کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ہو سکتی ہے۔ حالانکہ ایس آئی ایف کے امیدواروں کی دوسری فہرست سے ممکنہ اتحاد کو دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.