ETV Bharat / state

ریڈی میڈ ملبوسات کے مقابلے ہاتھ سے سلے ہوئے پاجامہ کی مانگ میں اضافہ - Eid in Moradabad - EID IN MORADABAD

Eid Preparations in Moradabad: رمضان کے آخری ایام میں عید کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ نماز عید ادا کرنے کے لیے لوگ کرتے پاجامے سلا رہے ہیں۔ اس مرتبہ ریڈی میڈ کرتے پاجامے کی بنسبت ہاتھ کے سلے ہوئے کرتے پاجامے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

Increasing demand for hand-stitched pajamas compared to ready-made garments

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 6:12 PM IST

ریڈی میڈ ملبوسات کے مقابلے ہاتھ سے سلے ہوئے پاجامہ کی مانگ میں اضافہ

مرادآباد: عید کی تیاریوں کا دور شروع ہو چکا ہے۔ نماز عید کے لیے لوگوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ عموماً مسلمان مرد عید کی نماز کرتا پاجامے میں ادا کرتے ہیں۔ ہر جگہ ریڈی میڈ کرتے پاجامے کا چلن شروع سے ہی رہا ہے۔ مگر اس مرتبہ ہاتھ سے سلے ہوئے کرتے پاجامے کو زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ مرادآباد میں ہاتھ کی سلائی سے کرتا پاجامہ تیار کرنے والے کئی بہترین درزی حضرات موجود ہیں جو برسوں سے مختلف ڈیزائن میں ہاتھ کے کرتے پاجامے سلتے چلے آ رہے ہیں۔ اس سال ان کاریگروں میں خوشی کا ماحول ہے کیونکہ اس مرتبہ ریڈی میڈ کرتے پاجامے کی خرید و فروخت کم کی جا رہی ہے اور ہاتھ سے سلے ہوئے کرتے پاجامے کو پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کی مانیں تو ان کے مطابق ریڈی میڈ کرتے پاجامہ کی فٹنگ ٹھیک نہیں رہتی ہے وہ کہیں سے بڑے ہوتے ہیں اور کہیں سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب لوگ ہاتھ کے سلے ہوئے کرتے پاجامے کو پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مرادآباد میں عید کے موقع پر عطر کی مانگ میں اضافہ - Demand of Attar in Moradabad

لوگوں کے مطابق اپنے درزی کو اپنا ناپ دے کر بہتر فٹنگ میں کرتے پاجامے سلوائے جا سکتے ہیں جو کہ ریڈی میڈ کی بنسبت جسم پر خوبصورت لگتے ہیں۔ شہر کے سلائی کاریگروں کے مطابق اس مرتبہ کرتے پاجامے کی سلائی کا کام بہت اچھا ہے اور رمضان کے شروع سے ہی ان کو آرڈر ملنے شروع ہو گئے تھے۔ ان کے مطابق اس مرتبہ ریڈی میڈ کرتے پاجامے کا کام کم ہے اور ہاتھ کے سلے ہوئے کرتے پاجامے کو لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں۔ سالوں سال کا تجربہ حاصل ان درزی حضرات پر گزشتہ کئی سالوں سے مندی کا سایہ تھا مگر اس مرتبہ ان کے چہروں پر خوشی دکھائی دے رہی ہے۔

اُن کے مُطابق لوگوں نے اس سال رمضان کے شروع ایام میں ہی عید کے لیے کرتے پاجامے سلنے کے لیے دے دیئ تھے جس سے ریڈی میڈ کپڑوں کی مانگ میں کمی آئی اور ہاتھ کی سلائی کرنے والے درزی حضرات کے پاس کام کی بھرمار ہو گئی ہے۔ کرتے پاجامے کی سلائی کرنے والے درزی حضرات کا ماننا ہے کہ کووڈ کے بعد اس سال کرتے پاجامے کی سلائی کا کام بہت زیادہ ہوا ہے۔ وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ شروع میں کرتے پاجامے کی سلائی کا کام آنے سے ریڈی میڈ کرتے پاجامے کا کام اس سال ہلکا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.