ETV Bharat / state

اقلیتی طبقے کے لوگوں پر حملوں میں اضافہ تشویش کا باعث، ڈاکٹر محمد سلیم انجینر - Jamaat Islami Hind Reaction

جماعت اسلامی ہند کے قومی نائب صدر ڈاکٹر محمد سلیم انجینرنے اپنے گلبرگہ دورے کے دوران کہاکہ وہ انتخابات کے بعد ملک کی موجودہ صورتحال میں اقلیتی طبقے کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔اس پر بے حدافسوس ہے۔

ڈاکٹر محمد سلیم انجینر کا دورہ گلبرگہ
ڈاکٹر محمد سلیم انجینر کا دورہ گلبرگہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 3:45 PM IST

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں جماعت اسلامی ہند کے قومی نائب صدر ڈاکٹر محمد سلیم انجینر نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اقلیتی طبقے کے لوگوں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہونا تشویش کا باعث ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں جلد سے جلد قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر محمد سلیم انجینر کا دورہ گلبرگہ (etv bharat)

ڈاکٹر محمد سلیم انجینر نے کہاکہ وہ ان دنوں کرناٹک کے مختلف اضلاع کے دورے پر ہیں۔ یہ گیارہ روزہ دورہ ہے۔ وہ گلبرگہ کے بعد بیدر کا دورہ کریں گے۔ وہاں جماعت اسلامی ہند کے کارکنان سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنان اور ملی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مختلف سماجی اداروں کے عہدیداران اور ملی و مذہبی رہنماوں سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مذہبی رہنماوں سے اپیل کریں گے کہ وہ اقلیتی طبقے کے ہونے والے حملوں کو روکنے کے لئے تحریک چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ شہر میں 20 جولائی کو بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نفرت کے ماحول کس طرح ختم کیا جائے اس پر بھی بیدار مہم چلائی جارہی ہے ۔تاکہ کے ملک امن و امان ،بھائی چارگی برقرار رہے ۔اس کے تعلق سے مختلف دھرم گروں کو جوڑ کر سدبھاوانہ کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام بھی کیا جائےگا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند گلبرگہ سنٹر کے ذمہ دارن نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.