اے ایم یو میں پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح - اے ایم یو
Inauguration of annual flower exhibition at AMU علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے گلستان سید میں پھولوں کی سالانہ نمائش 2024 کا افتتاح کیا۔
Published : Mar 9, 2024, 9:12 PM IST
علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے گلستان سید میدان میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے پھولوں کی سالانہ نمائش 2024 کا افتتاح کیا اس نمائش میں سات مختلف زمروں میں پھول شامل کئے گئے ہیں۔ کلاس اے (یونیورسٹی، ادارہ جاتی اور نجی باغات) میں 51، اور کلاس بی (گملے) زمرہ میں 489 انٹریز موصول ہوئیں۔ کٹ فلاور کلاس سی اے میں 43 انٹریز، کٹ فلاور (گلاب) کلاس سی میں 212 انٹریز؛ کلاس ڈی آرائشی پھول زمرہ میں 61 انٹریز؛ کلاس ای فلاور ایرینجمنٹ میں 37 انٹریز اور کلاس ایف کیکٹی بونسائی، یوفوربیا، پوائنسیٹیا، بوگن ویلیا، بونسائی اور دیگر پھول زمرہ میں 106 انٹریز موصول ہوئی ہیں۔
نمائش میں وائس چانسلر لاج، پرو وائس چانسلر لاج، رجسٹرار لاج، ایڈمن بلاک، ایس ایس ہال جامع مسجد، ایس ایس ہال ساؤتھ، سر سید ہاؤس، گیسٹ ہاؤس نمبر 1اور 2،گلستان سید، انجینئرنگ کالج، کینیڈی ہال، شعبہ طبیعیات، ریاضی، دینیات، اردو شعبہ، نباتیات اور آرکیالوجی شعبہ، آرکیالوجی شعبہ،شعبہ غیرملکی السنہ،ہوم سائنس شعبہ، راجیو گاندھی سنٹر برائے ذیابیطس و اینڈو کرائنولوجی، ایم اے لائبریری، یونیورسٹی سرکل، سینٹینری گیٹ، وی ایم ہال، آر اے ایف 104، علی گڑھ انٹرنیشنل اسکول،الحمد ایگرو فوڈ پروڈکٹس، مس سعدیہ الماس، الرباح ہاؤس، پروفیسر سعدیہ سعید، البرکات وغیرہ شرکت کررہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں ایم آئی سی لینڈ اینڈ گارڈن پروفیسر ذکی انور صدیقی، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر رفیع الدین، پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی، پروفیسر پرویز طالب، پروفیسر انور شہزاد، پروفیسر شکیل احمد، پروفیسر عائشہ فاروق، پروفیسر میجر فرید مہدی، ڈاکٹر شمیم اختر، ڈاکٹر صبا حسن، ڈاکٹر طارق آفتاب، مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، صدور شعبہ اور کالجوں کے پرنسپل موجود تھے۔ نمائش کا اختتام 10 مارچ کو سہ پہر 3:30 بجے تقسیم انعامات کے ساتھ ہوگا۔