بریلی: ضلع کے فتح گنج ویسٹ تھانہ علاقے میں صرف 5 روپے میں برف کی خرید وفروخت کے تنازعہ پر ایک دیہاتی کو بے دردی سے دھار دار ہتھیار سے ہلاک کر دیا۔ جس کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
بریلی کے فتح گنج ویسٹ تھانہ علاقے کے ٹھاکر علاقے کا رہنے والا شیر سنگھ برف بیچنے کا کام کرتا ہے۔ بدھ کو شیر سنگھ برف بیچنے مادھو پور گاؤں گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ برف بیچتے ہوئے گاؤں کے دو بچے شیر سنگھ کے پاس آئے لیکن اس نے دونوں کو پانچ روپے میں الگ الگ برف دینے سے انکار کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت پاس ہی کھڑے سنجو (40) کا شیر سنگھ سے پانچ روپے کی برف نہ دینے پر جھگڑا ہوا۔
سنجو کے پڑوسی نے بتایا کہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں میں لڑائی شروع ہوگئی۔ الزام ہے کہ شیر سنگھ نے سنجو کو آئس بریکر سے مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس دوران برف فروش شیر سنگھ، جو واردات کے بعد بھاگ رہا تھا، اسے گاؤں والوں نے موقع سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
فتح گنج ویسٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج دھننجے پانڈے نے بتایا کہ برف کی خریداری کو لے ایک بیچنے والے اور گاؤں والوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ گاؤں والا سنجو شراب کے نشے میں تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ اس دوران ملزم نے اس پر برف توڑنے والے سے اوزار سےحملہ کیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی دیہاتی کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔