ETV Bharat / state

رامپور میں اعظم نہیں تو سائیکل نہیں:توقیر رضا - Azam in Rampur

If no Azam in Rampur توقیر رضا نے لوک سبھا حلقہ رامپور سے محمود پراچہ کو جتانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی گرفتاری نہیں ہوئی تو وہ خود رامپور آکر محمود پراچہ کا پرچار کریں گے۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 3, 2024, 9:37 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

رامپور : اتحاد ملت کونسل(آئی ایم سی) سربراہ مولانا توقیر رضا نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کو مسلم مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ رامپور میں محمد اعظم خان کے بغیر ایس پی کا وجودناممکن ہے۔ مولانا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ایس پی صدر اکھلیش یادو کا مسلم مخالف چہر سامنے آیا ہے۔ ایس پی امیدوار وں کے اعلان میں آر ایس ایس ایس ہینڈلنگ کررہا ہے۔ توقیر رضا نے رامپور سے لوک سبھا کے امیدوار محمود پراچہ کو جتانے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ اگر ان کی گرفتاری نہیں ہوئی تو وہ خود رامپور آکر محمود پراچہ کا پرچار کریں گے۔

توقیر رضا کو بریلی کی ضلعی عدالت نے ایک کیس کے سلسلے میں مفرور قرار دیا تھا۔ بریلی کی مشہور درگاہ اعلیٰ حضرت سے تعلق رکھنے والے توقیر رضا پر 2010 میں بریلی فسادات کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے انہیں راحت دی تھی۔ اس دوران وہ علاج کے لیے دہلی کے ایک اسپتال میں داخل رہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دس سالہ دور حکومت میں ظلم اور زیادتی دیکھی ہے۔ اکھلیش یادو کا مسلم مخالف چہرہ پوری طرح سے بے نقاب ہو چکا ہے۔ آر ایس ایس ایس پی امیدواروں کے اعلان کو پوری طرح ہینڈل کررہا ہے۔ انہوں نے محمود پراچا کو امیدوار بنایا ہے۔ بیماری کی وجہ سے وہ پرچہ نامزدگی میں شرکت نہیں کر سکے۔ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والےاور لڑنے والے محمود پراچا کی آواز پارلیمنٹ تک پہنچنی چاہیے۔ جلد ہی وہ رام پور پہنچیں گے اور ان کے لیے انتخابی مہم اور ریلیاں کریں گے۔

مولانا نے کہا'جب تک اعظم خان رام پور میں نہیں ہیں تب تک سائیکل نہیں چلنے دی جائے گی۔ پولیس اور انتظامیہ میرے پیچھے ہے، اگر گرفتاری نہیں ہوئی اور صحت نے اجازت نہ دیاتو رام پور محمود پراچہ کی حمایت میں آئیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ رام پور کے لوگ ان کا احترام کریں گے اور محمود پراچا کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کریں گے۔

یو این آی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.