ETV Bharat / state

حیدرآباد کی تاریخی جامع مسجد افضل گنج مرمت کی منتظر - Jamia Masjid Afzalganj

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 3:18 PM IST

حیدرآباد کی تاریخی جامع مسجد افضل گنج کا کام کب مکمل ہوگا-مسجد کے مینار خستہ حالی کا شکار ہے۔ اس مسجد کے مینار بوسیدہ ہوچکے ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے ایک مینار منہدم ہوگیا-

حیدرآباد کی تاریخی جامع مسجد افضل گنج مرمت کی منتظر
حیدرآباد کی تاریخی جامع مسجد افضل گنج مرمت کی منتظر (ETV BHARAT)

شہر حیدر آباد کی جامع مسجد افضل گنج کو حیدرآباد کے پانچویں نظام آصف جاہ میر افضل الدولہ بہادر کے دور میں تعمیر کی گئی ۔ اس مسجد کو میر افضل الدولہ بہادر کی اہلیہ حسین بی نے اپنے مہر کی رقم سے تعمیر کروایا تھا۔یہ مسجد قطب شاہی اور دکن طرز و تعمیر کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے بلند مینار قطب شاہی طرز کی نمائندگی کرتے ہے۔

لیکن اس تاریخی مسجد کی مینار ، چھت، کمان، سرائے، خستہ ہوچکے ہیں۔ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل مسجد کمیٹی حکومت سے مدد مانگ رہی ہے۔مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے اسمبلی میں مسجد کی تزئین و آرائش کے لیے آواز اٹھائی سابقہ حکومت نے محکمہ آثار قدیمہ کو مسجد کی تزئین و آرائش کے لیے بجٹ جاری کیا تھا۔ بعد ازاں مسجد کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا۔ لیکن پھر نامکمل چھوڑ دیا گیا۔

مسجد کے مصلیوں کا کہنا ہے کہ مسجد کی مرمت کا کام نامکمل چھوڑ دیا گیا۔جس کی وجہ سے مسجد کے اندرونی حصہ میں پانی داخل ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ مسجد کے نچلے حصے میں مسجد کے ملگیا موجود ہے جس میں بھی بارش کا پانی داخل ہو رہا ہے،پچھلے چار ماہ سے کام روک دیا گیا۔ مصلیٰ محمد اعجاز نے کہا کہ مسجد کا تعمیراتی کام کو کس وجہ سے روکا گیا ہے،اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے-

مزید پڑھیں:سالار جنگ میوزیم میں چار روزہ کیلی گرافی نمائش کا انعقاد

مسجد کے نائب امام نے کہا کہ ایک سال قبل کام کا آغاز ہوا صرف 3 ماہ کام جاری رہا۔ اس کے بعد کام کو روک دیا گیا ہے- انہوں نے حکومت سے اپیل کی بارش کا موسم ہے مسجد کا تعمیراتی جلد ازجلد مکمل کیا جائے مسجد کے مصلیوں کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہے۔

پانچویں نظام آصف جاہ میر افضل الدولہ بہادر کے دور میں کئی تاریخی عمارتیں تعمیر کی گئی تھی جن میں خوبصورت، وسیع و عریض مسجد افضل گنج بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.