حیدرآباد: شہر کے سلطان بازار علاقہ میں اتوار کی رات دیر گئے ایک ریسٹورنٹ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ جلد ہی پٹاخوں کی ایک دکان تک پھیل گئی جس کے بعد آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ اس واقعے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ایک خاتون معمولی طور پر زخمی ہوگئیں۔ تاہم فائر بریگیڈ نے کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
#WATCH | Telangana: A fire broke out at the Paras Fireworks in the Sultan Bazar area. of Hyderabad, which has now been doused by the firefighters. (27.10)
— ANI (@ANI) October 27, 2024
Visuals source: Nitin Nandikar, BJYM Hyderabad City President pic.twitter.com/OlaBk83ACX
اطلاع کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقعے پر پہنچی اور رات تقریباً 10:45 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ سلطان بازار کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) کے شنکر کے مطابق یہ واقعہ ایک ریستوران میں پیش آیا اور آگ قریبی غیر قانونی پٹاخوں کی دکان تک پھیل گئی۔
آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں ڈسٹرکٹ فائر آفیسر اے وینکنا نے اے این آئی کو بتایا کہ واقعہ کی اطلاع رات 9.18 بجے ملی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر انجن فوری طور پر موقعے پر پہنچ گئے۔ آگ مزید پھیلنے پر مزید فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ اتنی پھیل گئی کہ پورا ریسٹورنٹ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ریسٹورنٹ کے سامنے کھڑی دو پہیہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
رات تقریباً 10.30 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم ریسٹورنٹ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ سے 7-8 کاریں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ریسٹورنٹ میں لگی آگ پاس میں پٹاخوں کی دکان تک پھیل گئی۔ دکان کے پاس کوئی سرٹیفکیٹ نہیں تھا۔ یہ ایک غیر قانونی دکان تھی۔ پولیس اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر علاقے میں کوئی رہائشی علاقہ ہوتا تو نقصان اور بھی زیادہ ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: