ETV Bharat / state

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اورنگ آباد میں بکروں کی فروختگی میں زبردست اضافہ - purchase of goats in Aurangabad - PURCHASE OF GOATS IN AURANGABAD

Huge increase in purchase of goats in Aurangabad مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے بکروں کو بڑی تعداد میں بیرونی ریاستوں سے فروخت کرنے کے لیے لایا جا تا ہے، بازاروں میں جانوروں کی خریداروں کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اورنگ آباد میں بکروں کی فروختگی میں زبردست اضافہ
عیدالاضحیٰ کے موقع پر اورنگ آباد میں بکروں کی فروختگی میں زبردست اضافہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 9:34 PM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے پیمانہ پر بکروں کی فروخت کی جارہی ہے۔ شہر کے چھاؤنی علاقے میں ہفتہ واری بازار میں بڑے پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت ہو رہی ہے، بازاروں پر 14 ہزار روپے سے لے کر 60 ہزار روپے تک قربانی کے بکرے کو فروخت کیا جا رہا ہیں، بکروں کی خریداری کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سال بکروں کی قیمتوں میں تھوڑی بہت کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے لوگ قربانی کے لیے بکرے خرید رہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اورنگ آباد میں بکروں کی فروختگی میں زبردست اضافہ (ETV Bharat)

Body:عید الاضحی کے موقع پر صاحب حیثیت پر قربانی کرنا فرض ہے، ان دنوں عید الاضحی کی آمد عنقریب ہے تو وہیں، بازاروں میں جانوروں کے خریداروں کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے، شہر کے چھاؤنی ہفتہ واری بازار میں بڑے پیمانے پر جانوروں کے خرید وہ فروخت ہوتی ہے، اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ان دنوں جانوروں کہ بازاروں کے ساتھ ساتھ ان کی نمائش اور خرید و فروخت بھی بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔

شہر کے مختلف بازاروں میں بکرے اور مینڈے دس ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے قیمت کے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ لیکن امسال جانوروں کے بازاروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کی جانب سے کوئی تعاون بیوپاریوں کو نہیں مل رہا ہے۔ واضح ہو کہ بازار میں ہر قسم کے بکرے دستیاب ہے جن میں جمنا پاری، حیدر آبادی اور گورن فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ شہر اور ضلع میں سب سے بڑا جانوروں کا چھاؤنی بازار کہلاتا ہے، جہاں پر بڑے پیمانے پر لوگ خرید وہ فروخت کے لیے آتے ہیں، اس کے علاوہ اورنگ آباد شہر کے مختلف مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی بیرونی ریاستوں سے ائے ہوئے لوگ اپنے بکروں کا مال فروخت کرتے ہیں۔
بازاروں میں قربانی کے بکرے خریدنے آئیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سال بکروں کی قیمتوں میں کچھ حد تک کمی دیکھی جا رہی ہے، اور چھاؤنی کے بازار میں کم داموں میں بکرے مل رہے ہیں۔کم داموں کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں قربانی کے بکروں کی خریداری کر رہے ہیں۔ بکروں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں مختلف نسلوں کے بکرے قربانی کے لیے فروخت کرنے کے لیے لائے گئے ہیں، اور مناسب داموں میں بکروں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔فلحال شہر کے چھاؤنی بازار میں 14 ہزار روپیے سے لے کر 60 ہزار روپے تک قربانی کے بکرے فروخت کیے جا رہے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.