ETV Bharat / state

مانسون سے پہلے ہی جنوبی 24 پرگنہ کے بازاروں میں ہلسا مچھلی دستیاب - Hilsa in Diamond Harbour Market - HILSA IN DIAMOND HARBOUR MARKET

بنگالیوں کی پسندیدہ مچھلی ہلسا کے بڑے پیمانے پربازاروں میں آنے سے مقامی باشندوں میں زبردست خوشی پائی جا رہی ہے۔مانسون کی آمد سے قبل بازاروں میں تین ٹن سے زیادہ ہلسامچھلی کے آنے کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔

مانسون سے پہلے ہی جنوبی 24 پرگنہ کے بازاروں میں ہلسا مچھلی دستیاب
مانسون سے پہلے ہی جنوبی 24 پرگنہ کے بازاروں میں ہلسا مچھلی دستیاب (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 3:27 PM IST

ڈائمنڈ ہاربر:مغربی بنگال میں عام طور پر لوگ چاول اورمچھلی کے بڑے شوقین ہوتے ہیں۔بنگالیوں کے کھانے میں ہلسا مچھلی آجائے تواس سے بڑی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔

مغربی بنگال میں مانسون شروع ہونے سے پہلے ہی جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر کے ناگیندر بازار میں بڑے پیمانے پر ہلسا مچھلی کی آمد ہوئی ہے۔لوگوں میں اس کو لے کر خوشی پائی جا رہی ہے ساتھ ہی اس کی قیمت کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کے ذریعہ پکڑی گئیں تین ٹن ہلسا مچھلیوں کو ڈائمنڈ ہاربر کے بازار میں لایا گیا ہے۔اس کی قیمت پرفی کیلو1400 سے 1500 روپے بتائی جاتی ہے۔

مانسون سے پہلے ہی جنوبی 24 پرگنہ کے بازاروں میں ہلسا مچھلی دستیاب (etv bharat)

جنوبی 24 پرگنہ کے ماہی گیر دو ماہ بعد خلیج بنگال میں مچھلی پکڑنے کے لئے گئے۔ماہی گیروں کے جال میں تقریب تین ٹن ہلسا مچھلی پکڑی گئی۔ناگیندر بازار ماہی گیر ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو تقریباً 3 ٹن ہلسا مارکیٹ میں داخل ہوئی ہے۔

ماہی گیر اسوسی ایشن کے سکریٹری جگن ناتھ سرکار نے کہاکہ ہلسا سیزن کے آغاز میں جال میں پکڑی گئی ہے۔ اگرچہ مقدار کم ہے لیکن ہلسا کا سائز کافی اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو درگا پوجا کے لیے بنگلہ دیش سے پانچ ہزار ٹن ہِلسا مچھلی ملے گی

انہوں نے مزید کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بازاروں میں ہلسا مچھلیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔مانسون میں خلیج بنگال میں بڑے پیمانے پر ہلسا مچھلی جاتی ہے۔ایک کیلو ہلسا مچھلی کی قیمت 1400 سے 1500 روپے ہے۔قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.