ETV Bharat / state

حضرت زینبؑ نے مقصد حسینؑ کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا: مولانا کلب جواد نقوی - Muharram Majlis

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 5:34 PM IST

Updated : Jul 20, 2024, 5:45 PM IST

لکھنؤ میں ’یوم زینب‘ منایا گیا، اس موقع پر مولانا کلب جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینبؑ نے مقصد حسینؑ کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

Hazrat Zainab (A.S.) brought the goal of Hussain (A.S.) to perfection: Maulana Kalbe Jawad Naqvi
حضرت زینبؑ نے مقصد حسینؑ کو پایۂ تکمیل تک پہونچایا: مولانا کلب جواد نقوی (ETV Bharat Urdu)

لکھنؤ: گیارہ محرم الحرام کو حسب روایت امام باڑہ غفران مآب میں ’’یوم زینب ؑ‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مجلس کو مولانا سید کلب جواد نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امام باڑہ غفران مآب سے گھاس منڈی چوک تک کی گلیوں میں عزاداروں کی بھیڑ رہی۔ اس مجلس میں حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی بیٹی اور شریکہ الحسینؑ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رسول خدا کی سیرت اور سنت ہمارے لیے حجت ہے، مولانا کلب جواد نقوی - MUHARRAM 2024

مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ اہل عرب قرآن مجید کے اعجاز کے قائل تھے مگر عصبیت کی بنیاد پر انہوں نے قرآن کا انکار کیا۔ آج بھی دنیا قرآن مجید کے اعجاز کی قائل ہے مگر اسلاموفوبیا اور مسلمانوں سے تعصب کی بنیاد پر خدا کی کتاب کی حقانیت سے انکار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دوران مجلس قرآن مجید کی عظمت اور اس کے معجزہ ہونے کو بیان کیا۔ مولانا نے جناب زینب سلام اللہ علیہا کی فضلیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم بی بی کا نام خدا کی طرف سے رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جناب زینبؑ ہمیشہ اپنے بابا حضرت علیؑ کے لیے سبب زینت رہیں۔ آپ اسم بامسمیٰ تھیں۔ آپ کے بھائی جو درجۂ عصمت پر فائز تھے آپ کے احترام میں کھڑے ہوجایا کرتے تھے جس سے آپ کی علمیت اور عظمت کا اندازہ ہوتا ہے۔ آپ نے اپنے باپ اور ماں کے علاوہ کسی سے تعلیم حاصل نہیں کی۔ اسی لیے آپ کو عالمۂ غیر معلمہ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب زینبؑ ’شریکۂ الحسین ‘ ہیں۔ جنہوں نے مقصد امام حسینؑ کو پایۂ تکمیل تک پہونچایا۔ مجلس کے آخر میں مولانا نے حضرت زینب کے فرزندوں عون و محمد کی شہادت کو بیان کرتے ہوئے معرکۂ کربلا میں حضرت زینب ؑ کے صبر اور حوصلے کو بیان کیا۔

Last Updated : Jul 20, 2024, 5:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.