ETV Bharat / state

ممبئی: مفتی سلمان ازہری کی گرفتاری پر احتجاج و لاٹھی چارج - Gujrat cops detain Islamic preacher

Lathicharge outside police station in Mumbai ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں مفتی سلمان ازہری کو مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر معاملے میں گرفتار کیا گیا جس پر ان کے سینکڑوں حامیوں نے احتجاج کیا۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا گیا۔

Hate speech case
Hate speech case
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 8:09 AM IST

ممبئی: گجرات کے جوناگڑھ میں مفتی سلمان ازہری کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ جوناگڑھ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں گجرات پولیس مفتی سلمان ازہری کے گھر سے انہیں حراست میں لیا ہے۔

مفتی سلمان ازہری کو حراست میں لینے کے دوران بھاری تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔ اسی دوران پولیس نے ہلکے لاٹھی چارج کا سہارا لیا کیونکہ مفتی کے سینکڑوں حامی گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے، جس سے علاقے میں ٹریفک ٹھپ ہو گئی۔

Case against Islamic Preacher
Case against Islamic Preacher

مزید پڑھیں: اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری گرفتار، دو روزہ پولیس تحویل میں

عہدیدار نے مزید کہا کہ گجرات پولیس کی ٹیم ازہری کے ساتھ روانہ ہوگئی ہے۔ گجرات پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جوناگڑھ پولیس نے ہفتہ کو دو افراد کو گرفتار کیا۔ مفتی سلمان ازہری کی جانب سے مبینہ طور پر دی گئی اشتعال انگیز تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی سلمان ازہری اور مقامی منتظمین محمد یوسف ملک اور عظیم حبیب اوڈیدرا کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ یہ تقریر 31 جنوری کی رات جوناگڑھ کے 'بی' ڈویژن پولیس اسٹیشن کے قریب کھلے میدان میں منعقدہ ایک تقریب میں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.