بنگلور: مرکز تحفظ اسلام ہند گزشتہ کئی سالوں سے دینی، مذہبی خدمات اور ملت اسلامیہ کی رہبری کا فریضہ انجام دیتا آرہا ہے۔ ادارہ مرکز تحفظ اسلام ہند کے دو روزہ ”سالانہ مشاورتی اجلاس“ میں مختلف شعبہ جات کی رپورٹس پیش کی گئیں اور آئندہ سال کا لائحہ عمل تیار کیا گیا. اس موقع پر ادارے کے سرپرست مفتی افتخار احمد قاسمی نے شعبہ تحفظ ختم نبوت اور ریاست میں آئے دن بڑھ رہے نفرت انگیز واقعات پر نظر رکھنے اور قانونی کارروائی کئے جانے کے سلسلے میں 'ہیٹ گرائم مانیٹرینگ سیل' کے قیام کا اعلان کیا.
اس اجلاس میں ملک بھر سے مرکز تحفظ اسلام ہند کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سالانہ مشاورتی اجلاس میں گزشتہ سال کے کاموں کا جائزہ لیا گیا، مالیات سمیت مختلف شعبہ جات کی رپورٹ پیش کی گئی، آئندہ سال کا لائحہ عمل تیار کیا گیا، نئے عہدیداران اور ارکان کا انتخاب عمل میں آیا، اور مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ تحفظ ختم نبوت و شعبہ ہیٹ گرائم قیام عمل میں آیا اور ملک کے موجودہ حالات میں مرکز کی ذمہ داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اہم تجاویز منظور ہوئی۔
سرپرست مرکز مفتی افتخار احمد قاسمی نے آئندہ ٹرم کیلئے محمد فرقان کو ڈائریکٹر، حافظ محمد حیات خان کو آرگنائزر اور قاری عبدالرحمن الخبیر قاسمی کو خازن منتخب کیا جس کی تمام ارکان نے تائید کی۔ اس موقع پر حضرت مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب کو مرکز تحفظ اسلام ہند کی جانب سے سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا اور اراکین مرکز کو مفتی صاحب کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم کی گئی. انہوں نے کہا کہ مرکز کا پیغام درحقیقت اکابر کا پیغام ہے، لہٰذا اس ادارے کا ہر ایک مسلمان ساتھ دے، اسے اپنا ادارہ سمجھیں اور اس میں شامل ہوکر اپنے فارغ اوقات میں دین کی خدمات انجام دیں۔ اسکے علاوہ مزید چیزوں پر مولانا نے روشنی ڈالی-
مرکز تحفظ اسلام کی جانب سے ہیٹ کرائم مانیٹرنگ سیل قائم - ہیٹ کرائم مانیٹرنگ سیل
Hate crime monitoring cell has been established مرکز تحفظ اسلام ہند کے سالانہ مشاورتی اجلاس میں مفتی افتخار احمد قاسمی نے ریاست میں آئے دن بڑھ رہے نفرت انگیز واقعات پر نظر رکھنے اور قانونی کارروائی کئے جانے کے سلسلے میں 'ہیٹ گرائم مانیٹرینگ سیل' کے قیام کا اعلان کیا.
Published : Feb 27, 2024, 4:42 PM IST