ہریانہ: شروعاتی رجحانات میں بی جے پی کو پچھاڑنے کے بعد جیت کا جشن منا چکی کانگریس اچانک بی جے پی سے پیچھے ہو گئی۔ ایسے حالات میں کانگریس کے سینئر لیڈروں کا حوصلہ پست نہیں ہوا ہے۔ انھیں یقین ہے کہ ہریانہ میں کانگریس ہی حکومت بنانے جا رہی ہے۔
#WATCH | Jodhpur: On Haryana and J&K Assembly election result trends, Former Rajasthan CM and Congress leader Ashok Gehlot says, " ultimate victory will be of congress, congress will form the govt...this is the fight of ideology..." pic.twitter.com/wwXGX7fKwW
— ANI (@ANI) October 8, 2024
ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے رجحانات پر راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ ’’آخر میں جیت کانگریس کی ہوگی، کانگریس حکومت بنائے گی، یہ نظریات کی لڑائی ہے…‘‘
#WATCH | #HaryanaElections| Delhi: Congress MP Kumari Selja says, " as the counting progresses, congress party will form the government and we will win more than sixty assembly seats..." pic.twitter.com/GZoTnrqSmB
— ANI (@ANI) October 8, 2024
کانگریس کی ایم پی و سینئر لیڈر کماری سیلجا کا کہنا ہے کہ، جیسے جیسے گنتی آگے بڑھے گی، کانگریس پارٹی حکومت بنائے گی اور ہم 60 سے زیادہ اسمبلی سیٹیں جیتیں گے۔
#WATCH | Former CM and Congress candidate Bhupinder Singh Hooda says, " no doubt, congress is going to form the govt...congress will form govt with a huge margin..." pic.twitter.com/o8aruMdBxq
— ANI (@ANI) October 8, 2024
وہیں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے امیدوار بھوپندر سنگھ ہڈا کا کہنا ہے کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ کانگریس حکومت بنانے جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس بڑے مارجن سے حکومت بنائے گی۔
واضح رہے، صبح آٹھ بجے سے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کون سی پارٹی جیتے گی اور اگلے پانچ سال تک ہریانہ کی گدی پر کون راج کرے گا اس کا فیصلہ آج ہو گا۔ 5 اکتوبر کو ہریانہ کی تمام 90 سیٹوں پر 67.90 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ الیکشن میں کل 1,031 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے 464 آزاد اور 101 خواتین ہیں۔
رجحانات میں بی جے پی تیزی سے آگے نکل رہی ہے۔ واضح رہے کانگریس شروعاتی رجحانات جب آگے تھی تب کانگریس کارکن جیت کا جشن منا رہے تھے۔