بنگلور: منڈیہ میں بی جے پی کارکنوں نے 12 کلومیٹر کی پدیاترا کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پُرامن جلوس کے طور پر اس کو مقرر کیا گیا ہے، لیکن کیراگوڑو گاؤں میں انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے جھگڑے کے بعد منڈیہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اصل میں معاملہ یہ ہے کہ علاقہ میں لہرائے گئے ہنومان کے جنڈے کو نکالے جانے کے خلاف مظاہرے کے بعد بھاری پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوم جمہوریہ سے پہلے قومی پرچم لہرانے کی اجازت لی گئی تھی جب کہ بجرنگ دل نے کہا کہ یہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح سے پہلے ہی لہرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
Hanuman Temple In Lucknow لکھنو میں ہنومان مندر جسے مسلم خاتون نے تعمیر کرائی تھی
بھگوا پرچم ہٹائے جانے پر بی جے پی نے ریاست کے سبھی اضلاع میں احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے اور 9 فروری کو منڈیہ بند کی کال بھی دی ہے۔ منڈیہ میں فی الحال سیکشن 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اسی معاملہ میں بی جے پی کارکنوں نے بنگلور کے میسور سرکل پر احتجاج کیا جہاں پولیس نے انہیں احتیاطی تحویل میں لیا ہے۔ اس احتجاج میں رام ہنومان کی جے جے کار کے نعروں کے ساتھ حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر سدرامیا نے کہا کہ بی جے پی غیر ضروری مسائل پیدا کر رہی ہے، چنانچہ ان لوگوں نے قومی پرچم و کنڑا پرچم کی اجازت لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ انتخابات آرہے ہیں اسی لیے بی جے پی اسے مسئلہ بنا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا، "ہمارے درمیان ایسے لوگ ہیں جو گوڈسے کی پوجا کرتے ہیں حالانکہ وہ مہاتما گاندھی کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں۔" منڈیا میں کشیدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر سدارامیا نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات کے پیش نظر امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔