ETV Bharat / state

شدت کی دھوپ میں کھڑے پولیس اہلکاروں کو تقسیم کیا گیا رومال اورپانی کی بوتل - Intense Sunshine in Aurangabad

Police Personnel Standing in the Scorching Sun: اورنگ آباد شہر میں درجۂ حرارت دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جس کا اثر عام زندگی پر پڑ رہا ہے، دوپہر کے وقت بارہ بجے سے پانچ بجے تک لوگ اپنے گھروں میں ہی قید ہو کر رہ رہے ہیں، اور ضروری کام کے لیے ہی لوگ اپنے اپ کی حفاظت کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

Handkerchief and bottles of cold water were distributed to the police personnel standing in the scorching sun
Handkerchief and bottles of cold water were distributed to the police personnel standing in the scorching sun (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 6:10 PM IST

شدت کی دھوپ میں کھڑے پولیس اہلکاروں کو تقسیم کیا گیا رومال اور ٹھنڈی پانی کی بوتل (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد: ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات چل رہے ہیں، جس کی وجہ سے سرکاری حکام و اہلکار راستوں پر دکھائی دے رہے ہیں، اسی طرح اورنگ آباد شہر کے مختلف چوراہوں پر تعینات ٹریفک پولیس بھی تپتی ہوئی دھوپ میں اپنا کام انجام دے رہی ہے، ان ہی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کچھ راحت دینے کے لیے شہر کے کارکنوں نے مختلف چوراہوں پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں کو رومال اور ٹھنڈی پانی کی بوتلیں تقسیم کیں تاکہ انہیں کچھ راحت مل سکے، اور رومال باندھ کر یہ لوگ دھوپ میں اپنے فرائض انجام دے سکیں تاکہ انہیں لو نہ لگے، پانی اور رومال بانٹنے والوں نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی دھوپ کو دیکھتے ہوئے میونسپل انتظامیہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا انتظام کرے تاکہ لوگوں کی پیاس بجھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں:

مرادآباد: راہگیروں میں ٹھنڈے پانی اور شربت کی فراہمی

واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں درجۂ حرارت دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے، کبھی شہر کا درجۂ حرارت 41 ڈگری تو کبھی 42 ڈگری ہوتا ہے، لوگ چلچلاتی دھوپ میں گھروں اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں، اس سب کے بیچ ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کا موسم ہے، اور تمام سرکاری ادارے الیکشن میں مصروف ہیں، چلچلاتی گرمی میں بھی ٹریفک پولیس اہلکار شہر کے مختلف چوراہوں پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، اورنگ آباد شہر کے کچھ لوگوں نے سوچا کہ چلچلاتی دھوپ میں جو پولیس اہلکار مختلف چوراہوں پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، انہیں سر ڈھانکنے کے لیے رومال اور پانی کی ٹھنڈی بوتلیں دی جائے، تاکہ یہ اپنے فرائض اچھے سے انجام دے سکیں۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں کو رومال اور پانی کی بوتلیں دینے والوں کا کہنا ہے کہ دن بدن درجۂ حرارت بڑھ رہا ہے، اور پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، اسی لیے انہیں نے پولیس اہلکاروں کو دھوپ سے بچانے کے لیے رومال اور پانی کی بوتلیں دی ہے۔ ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کے انتظامات کرے، اور عام لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھیں، اگر آپ کو سڑک پر کوئی ضرورت مند دیکھتا ہیں تو اسے پانی کی بوتل مفت دیں تاکہ پیاسے کی پیاس بجھ سکے اور ثواب بھی حاصل ہو۔
اگر اورنگ آباد شہر میں درجۂ حرارت کی بات کی جائے تو درجۂ حرارت بڑھ جانے کی وجہ سے کئی سارے لوگوں کو گرم لو لگنے کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ ہو رہا ہے، اور اسپتالوں میں دھوپ لگنے کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ اگر بات کی جائے شہر کے سرکاری اسپتال کی تو یہاں پر 500 کے قریب مریض کا علاج ہو چکا ہے۔ مراٹھواڑہ میں کچھ جگہوں پر پارلیمانی انتخابات بھی ہوئے ہیں، لیکن یہاں پر بھی دھوپ کا اثر دیکھنے کو ملا ہے، دوپہر کے وقت پولنگ بوتھ ایک طرح سے خالی نظر آئے۔

اورنگ آباد میں 12 مئی کو پارلیمانی انتخابات منعقد کیے گئے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ گرمی کی شدت آنے والے ایک مہینے تک اورنگ آباد میں ایسے ہی رہیں گی، جس کا اثر آنے والے انتخابات پہ بھی پڑھ سکتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ جس طرح سے انتخابات کے لیے تیاریاں کی جاتی تھی اور اعلانات کیے جاتے تھے وہ شہر میں دیکھنے کو نہیں مل رہے ہیں می اور یہی وجہ ہے کہ جس طرح سے انتخابات کے لیے تیاریاں کی جاتی تھی اور اعلانات کیے جاتے تھے وہ شہر میں دیکھنے کو نہیں مل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.