ETV Bharat / state

گیا ایئرپورٹ پر حاجیوں کے آخری قافلے کی آمد کے ساتھ ہی حج آپریشن 2024 کا اختتام - Haj 2024 - HAJ 2024

بہار کے گیا امبارکیشن پوائنٹ کا حج آپریشن 2024 کا اختتام ہوچکا ہے۔ اس دوران حاجیوں کو مکہ میں ایام حج کے دوران پیش آئی پریشانیوں پر چیئرمین نے کہا' اس بار حج 2025 کے لیے حج بھون کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ اپنے عمر رسیدہ عازمین کے ساتھ ایک نوجوان کو ضرور بھیجیں تاکہ وہاں انہیں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Haj Operation 2024 ends with the arrival of the last convoy at Gaya Airport
گیا ایئرپورٹ پر آخری قافلے کی آمد کے ساتھ ہی حج آپریشن 2024 کا اختتام (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 1:47 PM IST

گیا: گیا ہوائی اڈہ پر بہار کے حاجیوں کے آخری قافلے کی واپسی کے ساتھ ہی حج آپریشن 2024 کا اختتام ہوگیا ہے، گیا ہوائی اڈہ پر آخری قافلہ کے استقبال کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن، حج بھون کی جانب سے چیئرمین الحاج عبد الحق، سی او راشد حسین، نوڈل آفیسر گیا راہل کمار، محکمۂ تعلیم کے افسر اصغر عالم، رضا کار موتی کریمی، شاہد خان، عبد المحصی کریمی، اسد پرویز عرف کمانڈر، حاجی پروفیسر غلام صمدانی اور سرکاری عملہ موجود تھا۔ حاجیوں کا والہانہ خیر مقدم کرتے ہوئے ڈی ایم نے مبارک باد پیش کی اور ان کے مقدس سفر کے تعلق سے تفصیل معلوم کی، ڈی ایم تیاگ راجن نے کہا کہ یہاں حاجیوں کے لیے سارے انتظامات بہتر تھے۔ ملکی سطح پر یہاں کے انتظامیہ کے انتظامات کی ستائش ہوتی ہے۔ اس بار بھی کسی چیز میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ یہاں کے لوگوں کا انتظامیہ کو بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے۔ جس سے بڑا پروگرام بھی آسانی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچتا ہے۔

گیا ایئرپورٹ پر آخری قافلے کی آمد کے ساتھ ہی حج آپریشن 2024 کا اختتام (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

اللہ کے گھر میں خدا اور اس کے رسول کے سوا کسی کی یاد نہیں آتی، حج سے واپسی حاجی کا ردعمل - Haj Pilgrims 2024

گیا کے لوگوں کی خدمات بھی ناقابل فراموش

ایئرپورٹ پر حاجیوں کی خدمت کے لیے بنائے گئے سبھی کیمپ میں تعینات سرکاری اسٹاف پہلے دن سے ہی مستعد اور متحرک رہے اور ساتھ ہی گیا کے لوگوں کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہے۔ ان سبھی کی خدمات کا نتیجہ ہے کہ یہ آپریشن بڑی آسانی کے ساتھ انجام پایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بار کئی اضافی انتظامات بہار حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے تھے۔ تاکہ حاجیوں کی خدمت میں سہولیات آسانی کے ساتھ فراہم ہو، اس کے علاوہ شدید گرمی کے پیش نظر پینے کے لیے ٹھنڈے پانی اور دیگر انتظام، می آئی ہیلپ یو کاؤنٹر، ضلع کنٹرول روم، پولیس کنٹرول روم، ہیلتھ کیمپ وغیرہ پوری مستعدی کے ساتھ متحرک رہے، اس بار کوئی پریشانی نہیں ہو اس کا خیال رکھا گیا، خاص کر نوڈل افسر راہل کمار مسلسل ایئرپورٹ پر موجود رہے، اُنہوں نے اس دوران بغیر کسی پریشانی اور مسائل کے سبھی کام بہتر ڈھنگ سے انجام پانے پر سبھی کو مبارک باد پیش کی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

Haj Operation 2024 ends with the arrival of the last convoy at Gaya Airport
گیا ایئرپورٹ پر آخری قافلے کی آمد کے ساتھ ہی حج آپریشن 2024 کا اختتام (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

گیا: آج بھی حجاج کرام کا قافلہ 7 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گا - Haj 2024

چیئرمین عبد الحق نے کہا کہ بہار حکومت، ضلع انتظامیہ اور ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے بہتر انتظامات کے گئے تھے، 6 دنوں میں واپسی کا سلسلہ مکمل ہوا ہے، آخری طیارے سے بھی 160 حجاج کرام کی واپسی ہوئی، کل 7 طیاروں سے 967 حاجیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی انتظامات اور سہولتیں اچھی رہیں اور بہتر ڈھنگ سے سبھی چیزیں انجام پائی ہیں، اے ٹی سی، فائر اور ٹرمینل مینیجر کا بڑا تعاون رہا جو رات اور دن خدمت میں مصروف رہے تھے، ضلع انتظامیہ کے نوڈل آفیسر راہل کمار نے کہا کہ اچھے انتظامات اور سہولتوں کو لے کر یہاں آنے والے حاجیوں نے بھی خوب تعریف کی ہے۔ جس سے ضلع انتظامیہ خاص کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن خوش اور مطمئن ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایم تیاگ راجن ایس ایم کی ہدایت اور رہنمائی میں سبھی سہولتیں بہتر ڈھنگ سے متعلقہ اداروں نے انجام دیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ اس بار کل 967 حاجی گیا ہوائی اڈے سے حج کے لیے روانہ ہوئے تھے، جس میں 7 خادم الحجاج بھی شامل تھے۔

حج آپریشن 2024 کا کامیاب اختتام

چیئرمین بہار حج کمیٹی الحاج عبد الحق نے بتایا کہ بہار سے اس بار 3820 حجاج کرام سفر حج پر روانہ ہوئے تھے۔ جس میں گیا کے علاوہ کولکاتا، دلی اور دوسرے امبارکیشن پوائنٹ سے ان کی پرواز اور واپسی ہوئی ہے۔ اس بار حج بھون پٹنہ اور گیا ایئرپورٹ پر گزشتہ برسوں کی بنسبت اضافی انتظامات کیے گئے تھے اور خوشی اس بات کی ہے کہ سبھی کام بہتر ڈھنگ سے انجام پائے ہیں۔ اُنہوں نے حج کمیٹی کی طرف سے ضلع انتظامیہ، ایئرپورٹ اتھارٹی، ضلع پولیس، سی آئی ایس ایف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سبھی کے تعاون سے حج آپریشن کا پروگرام بہتر اور آسانی سے انجام پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے پٹنہ سے لے کر گیا تک کوئی کمی نہیں تھی لیکن پھر بھی جو کمیاں ہوئی ہوں گی اس کو اگلے برس کے لیے نوٹس میں لیا جائے گا تاکہ بہتر سے بہتر انتظامات اگلے برس اور ہوں، انہوں نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی اپنی ذمہ داریوں کو بہتر ڈھنگ سے انجام دے رہی ہے اور آگے بھی حجاج کی خدمت کو اسی طرح انجام دیا جائے گا۔ وہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حج 2025 کے دوران اپنے بزرگوں کے ساتھ ایک نوجوان کو ضرور بھیجیں تاکہ وہاں کوئی مشکلات پیش نہیں آئے، ہر برس کا معمول ہے کہ وہاں بزرگوں کو تکلیف ہو ہی جاتی ہے۔ اس لیے ہم لوگوں کو اس پر توجہ دینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.