ETV Bharat / state

عیدالاضحی کے پیش نظر روضہ پولیس تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ - Eid Ul Adha 2024 - EID UL ADHA 2024

گلبرگہ میں واقع روضہ تھانے میں اے سی پی کی قیادت میں عیدالاضحی کے مدنظرامن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں پولیس انتظامیہ کی جاننب سے پرامن طریقے سے تہوار منانے کی اپیل کی گئی۔

عیدالاضحی کے پیش نظر روضہ پولیس تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ
عیدالاضحی کے پیش نظر روضہ پولیس تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 12:31 PM IST

عیدالاضحی کے پیش نظر روضہ پولیس تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ (etv bharat)

گلبرگہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی عیدالاضحی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔گلبرگہ سمیت تمام اہم اضلاع میںتہوار کے مدنظر پولیس انتظامیہ کی ملی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں گلبرگہ میں واقع روضہ تھانے میں اے سی پی کی قیادت میں عیدالاضحی کے مدنظرامن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں پولیس انتظامیہ کی جاننب سے پرامن طریقے سے تہوار منانے کی اپیل کی گئی۔

اس موقع پر اے سی پی چندر کانتھ اور روضہ پولیس تھانہ کے پی ایس انیس مجاور نے عیدالاضحی کے سلسلے میں میٹنگ کی ۔انہوں نے قربانی کے جانوروں سے متعلق کئی اہم باتیں کہی۔انہوں نے کہاکہ عوامی مقامات پر قربانی سے گریز کریں۔گائے کو ذبح کرنا ہے تو ایگری کلچر یا وینٹرنری ڈپارٹمنٹ سے سرٹیفکیٹ حاصل کر نا ہوگا۔

پولیس انتظاامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ جانوروں کی خرید و فروخت یا پھر لانے لے جانے کے دوران کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی ہوتی ہے تو فورا پولیس کو اس کی اطلاد یں۔

یہ بھی پڑھیں:اے ائی ایم ائی ایم کا ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم

اس میٹنگ میں دیگر تنظموں کے ذمہ دارن نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے بھی پر امن طریقے سے عیدالاضحی منانے کی بات کہی ۔انہوں نے کہاکہ تہوار کے موقع پر مسلم محلوں میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.