ETV Bharat / state

گجرات حج کمیٹی کی جانب سے خادم الحجاج کے لئے ٹریننگ کا اہتمام - Haj 2024 - HAJ 2024

Training For khadim Ul hujjaj In Ahmedabad احمد آباد میں واقع حج ہاؤس میں گجرات حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کی رہنمائی کرنے والے خادم الحجاج کے لئے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع خادم الحجاج کو تمام تر اہم معلومات فراہم کی گئی

گجرات حج کمیٹی کی جانب سے خادم الحجاج کے لئے ٹریننگ کا اہتمام
گجرات حج کمیٹی کی جانب سے خادم الحجاج کے لئے ٹریننگ کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 8:02 PM IST

گجرات حج کمیٹی کی جانب سے خادم الحجاج کے لئے ٹریننگ کا اہتمام (etv bharat)

احمدآباد:گجرات حج کمیٹی کے سیکرٹری امتیاز گھاٹی نے کہا کہ گجرات کے 71 خادم الحجاج کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس سال گجرات سے تقریبا 14 ہزار افراد سفر حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ حاجیوں کو مدد کے لیے حادم الحجاج پوری طرح کام کریں گے۔ اس مرتبہ ہم نے 18 اضلاع سے تعلق رکھنے والے خادم حجاج کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر فلائٹ پر عازمین حج کے ساتھ ایک خادم الحجاج کو تعینات کیا جائے گا۔خادم الحجاج عازمین حج کی رہنمائی کریں گے۔ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ریاست گجرات کی حکومت 200 عازمین حج پر ایک خادم الحجاخ کو بھیج رہی ہے۔

گجرات حج کمیٹی کے سیکشن افیسر محمد طلحہ سید نےکہا کہ گجرات میں ہر سال 300 حاجی پر ایک خادم الحجاج کو بھیجا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ دو سو حاجی پر ایک خادم الحجاج کو سفر حج کے لیے رہنمائی کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے ۔ گجرات کے تمام اضلاع سے خادم الحجاج عازمین حج کو احمد آباد سے لے کر سفر حج مکمل ہونے تک کی تمام تر جانکاری اور رہنمائی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ میں عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد - Haj 2024

ان کا کہنا ہے کہ احمد آباد ائرپورٹ سے جدہ، جدہ سے مکہ ،مکہ سے وہاں کے ہوٹلز اور واپس مدینہ اور مدینہ سے واپس احمد آباد تک پوری طرح سے رہنمائی کریں گے ۔اس کے لیے آج یہاں ٹریننگ کا پروگرام رکھا گیا تھا۔یہ رہنمائی انہیں کس طریقے سے کرنی ہے۔ اس کی تمام طرح کی جانکاری ان خادم الحجاج کو دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.