احمدآباد:گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ اس سال 2024 میں ایک تاریخ لکھی جائے گی کہ گجرات میں پہلی بار سب سے زیادہ عازمین حج سفر حج پر جا رہے ہیں۔ تقریبا 15 ہزار عازمین سال سفر حج پر گجرات سے جائیں گے۔ اس سال20469 فارم بھرے گئے تھے اس میں سے 814فارم کینسل ہوے اور کل 13310 فارم فائنل ہوئے تھے ۔
گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے کہاکہ فی الحال ویٹنگ لسٹ میں 1594 عازمین سلیکٹ ہوئے ہیں اور کی تعداد و شمار دیکھتے ہیں ہوئے انشاءاللہ گجرات سے اس سال تقریبا 15 ہزار عازمین سفر حج پر جائیں گے۔ حج کمیٹی اف انڈیا اور مرکزی حکومت کا کافی اچھا تعاون مل رہا ہے، حال ہی میں میں مکہ مدینہ جاکر واپس آیا ہوں۔وہاں پر میں نے حاجیوں کی ہوٹل کس طرح کی ملیں گے اس کا معائنہ بھی کیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے اور وہاں پر ریکویسٹ کیا ہے کہ گزشتہ سال جس طرح سے گجرات کے حاجیوں کو پریشانی ہوئی تھی۔ ہوٹل میں جو تکالیف اٹھانی پڑی تھی۔اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے مزید بہتر انتظامات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی تیاریوں سے متعلق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی خصوصی میٹنگ
انہوں نے مزید کہا کہ جو عازمین امسال سفر حج پر جانے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہفتے میں 81800 روپے کی پہلی قسط جمع کی ۔ دوسری قسط میں ایک لاکھ 70 ہزار جمع کی جا رہی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا جتنی رقم طے کرے گی اتنے پیسے جمع جائیں گے