ETV Bharat / state

پرائمری اسکولوں میں جلد اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا جائے گا - Gujarat CM React

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:46 PM IST

وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے گجرات کے پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی قیادت کی۔وزیراعلیٰ نے پرائمیری اسکولوں میں جلد سے جلد ٹیچروں کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔

پرائمری اسکولوں میں جلد اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا جائے گا
پرائمری اسکولوں میں جلد اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا جائے گا (etv bharat)

احمدآباد:گجرات حکومت سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 75 سو اساتذہ کو ٹی اے ٹی اور ٹیٹ امتحان پاس کرنے والے ٹیچرز کی تقرری جلد ہی کرنے والی ہے ۔ٹیٹ 1 اور ٹیٹ 2 پاس ہونے والے امیدواروں کو حکومت نے بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انے والے وقت میں ریکروٹمنٹ رولز کی تکمیل کے ساتھ اساتذہ کو بھی اسکولوں میں ملازمت دی جائے گی۔

گجرات اسمبلی میں تعلق سے حکومت نے تسلیم کیا کہ ریاستی اسکولوں میں اساتذہ کی 80 ہزار سے زیادہ آسامیاں ہیں۔ پھر بھی بھرتی کیوں نہیں ہو رہی ہے ۔ماضی میں جب اس بات پر بحث کی گئی تھی تو حکومت نے یقین دلایا تھا کہ مستقل بھرتیاں ہوں گی ایسے میں اب وزیر تعلیم گجرات کبیر دینڈور نے یقین دلایا ہے کہ مستقل بھرتی کا عمل 15 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امیدواروں نے چند دن پہلے ہی گاندھی نگر میں احتجاج کیا تھا۔ امیدواروں نے وزیر تعلیم کبیر ڈنڈور سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر تعلیم کی سیکرٹری ونود راؤ مجھے مستقل بھرتی کی تجویز پیش کریں گے تو اس پر عمل کیا جائے گا۔ اس کے لیے جب امیدواروں نے ونود راؤ سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ مستقل بھرتی کا اختیار وزیر تعلیم کے پاس ہے۔ ٹیٹ اور ٹاٹ کے امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ وزیر تعلیم کی جانب سے مستقل بھرتی کا وعدہ پورا کریں۔ اگر ہمارے مطالبہ تسلیم نہیں کیے گئے تو اس پر احتجاج تیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات میں پہلی بارایجوکیشن فیسٹیول کا اہتمام

اسے قبل کابینہ کی میٹنگ میں ہوئی بحث کے بارے میں وزیر رشیکیش پٹیل نے کہا کہ اگلے تین مہینوں میں ریاست کے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سرکاری اور گرانٹ ایڈ اسکولوں میں تقریبا 7500 اساتذہ کو مستقل طور پر بھرتی کیا جائے گا۔ اسٹیٹ گرانٹ ایڈڈ اسکولوں میں مستقل بھرتی ٹی ای ٹی سیکنڈری اور ٹی ای ٹی ہائر سیکنڈری پاس امیدواروں کے امتحانات کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.