ETV Bharat / state

'طلبا و طالبات کی رہنمائی وقت کی اہم ضرورت' - دسویں جماعت

Tenth Class Exam In Bidar ضلع بیدر میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسیی ایشن کے مقامی صدرعارف الدین نے کہاکہ کچھ ہی دسویں جماعت کے امتحانات سے قبل طلبا و طالبات کی رہنمائی کی سخت ضرورت ہے۔اس سے طلباو طالبات کا حوصلہ بلند ہوگا اور وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

طلبا و طالبات کی رہنمائی وقت کی اہم ضرورت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 3:53 PM IST

طلبا و طالبات کی رہنمائی وقت کی اہم ضرورت

بیدر:ریاست کرناٹک میں چند دنوں میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں۔اس کو لے کر طلبا و طالبات تیاریوں میں مصروف ہیں۔ضلع بیدر میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کے مقامی صدرعارف الدین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذمہ داران اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کریں۔

ہائی اسکول کے اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرز اسوسی ایشن اس ضمن میں آپ کی مدد کا متمنی ہے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو رہنمائی اور ورکشاپ کے لیے آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرز اسوسی ایشن بیدر سے ربط قائم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد

انہوں نے محکمہ تعلیمات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ میں جہاں پر دسویں جماعت کے امتحانات کے سینٹر قائم کیے جاتے تھے۔ ان سنٹروں کی تبدیلی نہ کریں امتحانات کے سنٹر تبدیل کرنے کے وجہ سے دیہات میں رہنے والے طلبا و طالبات کو کافی مسائل پیش اتے ہیں اس لیے ہم محکمہ تعلیمات کے اعلی ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ بیدر ضلع میں جتنے امتحانی مرکز قائم کیے جاتے ہیں ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہ لائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.