ETV Bharat / state

میونسپل کارپوریشن کے سی بی ایس سی اسکول میں فیس لیے جانے پر گارجین کا احتجاج - Guardian Protest In Aurangabad - GUARDIAN PROTEST IN AURANGABAD

اورنگ آباد میں گارجین نے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت چلنے والے سی بی ایس سی اسکولوں میں ایک ہزار روپے فیس وصولی کے خلاف احتجاج کیا۔گارجین حضرات نے میونسپل انتظامیہ کو خط لکھ کر فیس وصولی پر جلد سے جلد روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

میونسپل کارپوریشن کے سی بی ایس سی اسکول میں فیس لیے جانے پر گارجین کا احتجاج
میونسپل کارپوریشن کے سی بی ایس سی اسکول میں فیس لیے جانے پر گارجین کا احتجاج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 4:49 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ماتحت چلنے والے سی بی ایس ای پیٹرن اسکولوں میں لی جانے والی ماہانہ 1000 روپئے فیس میں 5 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

میونسپل کارپوریشن کے سی بی ایس سی اسکول میں فیس لیے جانے پر گارجین کا احتجاج (etv bharat)

گارجین حضرات نے میونسپل انتظامیہ کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جلد سے جلد واپس لنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سالانہ 12 ہزار روپے بطور فیس ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔ والدین کی مالی استطاعت سے باہر ہے۔

گارجین کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر شری کانت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر فیس ادا نہیں کر سکتے ہیں تو والدین اپنے بچوں کو سی بی ایس ای اسکولوں سے نکال کر میونسپل کارپوریشن کے اردو، مراٹھی، سیمی انگلش اسکولوں میں داخل کروالیں۔ شری کانت نے فیس معاف کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ایڈ منسٹریٹر کے اس بیان کے بعد گارجین نے میونسپل کارپوریشن صدر دفتر پہنچ کر زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے ایڈ منسٹریٹر کے رویہ اور میونسپل انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی.انہوں نے فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ مشتعل والدین میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دروازہ پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے تعلیمی سال کی شروعات میں ہی والدین پراخراجات کا اضافی بوجھ

ایڈ منسٹریٹر شری کانت کو خود آ کر والدین سے بات چیت کی۔ لیکن گارجین اپنی مانگ پر اڑ گئے۔ لہذا سی بی ایس ای اسکولوں میں بھی بچوں کو مفت تعلیم دی جائے۔ ماہانہ ایک ہزار روپے فیس کا فیصلہ منسوخ کیا جائے، دسویں جماعت تک بچوں کو مفت تعلیم دی جائے۔ مظاہرہ کے دوران متعدد والدین نے کہاکہ سابق ایڈ منسٹر یٹر آستک کمار پانڈے نے جب سی بی ایس ای اسکول شروع کئے تھے، تب اعلان کیا تھا کہ سی بی ایس ای اسکول میں نو ڈونیشن، نو فیس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.