ETV Bharat / state

گرل فرینڈ کا بوائے فرینڈ کے گھر کے باہر شادی کے لیے دھرنا، گھر والے تالا لگا کر بھاگے - Girlfriend protests for marriage - GIRLFRIEND PROTESTS FOR MARRIAGE

اترپردیش کے مہاراج گنج میں بوائے فرینڈ کے گھر کے باہر گرل فرینڈ کا 'شادی کرو' احتجاج دیکھ کر گاؤں والے حیران رہ گئے۔ احتجاج کے باعث بوائے فرینڈ کے اہل خانہ گھر کے دروازے پر تالا لگا کر بھاگ گئے۔

گرل فرینڈ کا بوائے فرینڈ کے گھر کے باہر شادی کے لیے دھرنا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 28, 2024, 10:06 AM IST

مہاراج گنج: صدر کوتوالی کے باگاپار پولس چوکی علاقے میں بوائے فرینڈ کے شادی سے انکار پر گرل فرینڈ اس کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لڑکی کو پولیس تھانے پر لے گئی۔ پولیس نے عاشق کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس چوکی میں ہونے والی پنچایت میں یہ طے پایا کہ دونوں ایک سال بعد شادی کریں گے۔ وہیں پولیس نے امن میں خلل ڈالنے پر عاشق کے خلاف کارروائی کی ہے۔

جانکاری کے مطابق، نوجوان موقع دیکھ کر جمعہ کی رات اپنی گرل فرینڈ کے گھر میں گھس گیا۔ یہ سنتے ہی لڑکی کی ماں نے باہر سے دروازہ بند کر دیا اور شور مچانا شروع کر دیا۔ اس کی وجہ سے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ نوجوان رات بھر اپنی گرل فرینڈ کے کمرے میں بند رہا جب صبح گاؤں والے اسے باہر لے گئے تو ان کی شادی کی بات ہوئی۔ اس پر اس نے شادی سے انکار کر دیا۔

بوائے فرینڈ کی بے وفائی دیکھ کر لڑکی اپنے عاشق کے گھر پہنچ گئی اور شادی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئی۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ دونوں میں گذشتہ پانچ سال سے محبت کا رشتہ ہے۔ محبت کی کہانی دنیا کے سامنے آنے کے بعد وہ کہیں کی نہیں رہی۔ اب کوئی اور اس سے شادی نہیں کرے گا۔ وہ شادی صرف اپنے عاشق سے کرے گی ورنہ وہ مرنا قبول کرے گی۔ لڑکی کی ضد دیکھ کر عاشق کے گھر والے دروازے پر تالا لگا کر بھاگ گئے۔

اس کے بعد بھی لڑکی اپنے عاشق کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھی رہی۔ معاملہ کی جانکاری ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ عاشق کو حراست میں لے لیا گیا۔ لڑکی کو پولیس چوکی باگاپار بھی لے جایا گیا۔ اس کے بعد دونوں طرف کے لوگ بھی پہنچ گئے۔ پنچایت شروع ہوئی۔ طے پایا کہ دونوں ایک سال بعد شادی کریں گے۔ دونوں طرف کے لوگوں نے اسٹامپ پیپر پر دستخط کیے۔ اس معاملے میں باگاپار پولس چوکی کے انچارج کا کہنا ہے کہ ہنگامے کی اطلاع پر پولیس موقعے پر پہنچی تھی۔ امن میں خلل ڈالنے پر ایک نوجوان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

خاتون سے پبلک پیلیس پر بوائے فرینڈ نے سیکس کا مطالبہ کیا، انکار کرنے پر جان سے مارنے کی کوشش، ملزم بوائے فرینڈ گرفتار

یوپی میں غیرت کے نام پر قتل، گرل فرینڈ سے ملنے آئے عاشق اور لڑکی کا قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.