ETV Bharat / state

گیا: پہلی بار الیکشن کنٹرول روم کی ذمہ داری خواتین کے سپرد - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 1:14 PM IST

Women Power گیا ضلع میں پہلی بار الیکشن کنٹرول روم کی ذمہ داری خاتون افسران اور ملازمہ نبھارہی ہیں، اس کے لیے کل 45 افسران اور ملازمہ کی تقرری ہوئی ہے۔

Gaya: For the first time, women will be in charge of the election control room

گیا: پہلی بار الیکشن کنٹرول روم کی ذمہ داری خواتین انجام دیں گی

گیا: گیا پارلیمانی حلقہ کے تحت حق رائے دہی کی نگرانی کی باگ ڈور خواتین ' افسران و اہلکاروں ' کے ہاتھوں میں کر دی گئی ہے۔ پینتالیس خواتین گیا اور اورنگ آباد پارلیمانی کے تحت ضلع کے نو اسمبلی حلقوں کی پل پل کی خبریں لے رہی ہیں اور اُنہی کے زیر اہتمام پورا کنٹرول روم ہے۔ افسران سے لیکر میڈیا تک اُنہی سے جانکاری لے رہے ہیں۔ ووٹنگ کرانے کی کارروائیوں میں تعینات کیے گئے اہلکار اُنہی کو اطلاع دیں گے کہ ووٹنگ کی کارروائی کس طرح ہورہی ہے؟ کیا مسائل ہیں؟ اور کیسے وہ حل ہوگا۔ دراصل گیا پارلیمانی حلقہ کے چھ اسمبلی نشستوں اور اورنگ آباد حلقہ کے لیے ضلع گیا کے تین اسمبلی نشستوں کے لیے گیا کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جس میں گیا میں پہلی بار کنٹرول روم کی پوری ذمہ داری خاتون افسران، اہلکاروں کو دی گئی ہے، نو اسمبلی حلقہ کے تحت کل پینتالیس خواتین تعینات کی گئی ہیں جو کنٹرول روم کو چلا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا: نکسل متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر سے پولنگ اہلکاروں کو پہنچایا گیا - Lok Sabha Election 2024

کنٹرول روم کا نظام خواتین کے ہاتھوں میں
یہ بہار میں پہلا موقع ہے کہ الیکشن کے کنٹرول روم کا نظام خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ ڈسٹرک الیکشن افسر ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے بتایا کہ گیا ضلع کی 9 اسمبلی نشستوں کے لیے اسمبلی وار 1 خاتون سینئر افسر، 1 خاتون افسر اور 3 خواتین اہلکاروں کی تقرری کی گئی، اس طرح 1 اسمبلی کے لیے 5 خواتین افسران وخواتین اہلکاروں کی تقرری کی گئی۔ اس طرح کل 45 خواتین لگی ہوئی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مکمل طور پر خواتین کے زیر انتظام ایک کنٹرول روم تیار کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی قدم ہے۔ جس طرح خواتین کا پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے، اسی طرح خواتین کے زیر انتظام کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔ ہر کوئی بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کنٹرول روم 20 اپریل تک آسانی سے کام کرے گا۔ تمام خواتین افسران و اہلکاروں کو اچھی تربیت دی گئی ہے۔ ہر اسمبلی کے لیے 3-3 فون کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ آنے والے فون کالز کو آسانی سے سماعت کر تفصیل حاصل کی جائے۔

خواتین بھی ہیں پرجوش
کنٹرول روم میں تعینات خواتین کا کہنا تھا کہ جس اعتماد کے ساتھ ضلع الیکشن افسر نے انہیں ذمہ داری دی ہے وہ اس اعتماد پر کھرا اترنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پہلے بھی یہاں خواتین الیکشن کے کاموں کو بہتر ڈھنگ سے انجام دیاہے لیکن اس بار بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈی ایم کو ان پر اعتماد ہے اور وہ کھری اتر رہی ہیں۔ یہاں کنٹرول روم میں کام شروع ہوگیا ہے۔ کہاں کتنی ای وی ایم اور وی وی پیڈ، پولنگ پارٹی گئی ہے اور جارہی ہے اس کی بھی تفصیلات ان کے پاس ہیں۔

واضح ہو کہ آج 19 اپریل کو گیا سمیت اورنگ آباد نوادہ اور جموئی پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ گیا پارلیمانی حلقہ میں 18 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے حق کا استعمال کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.