ETV Bharat / state

گیا: محکمہ تعلیم کے منصوبہ بندی آفیسر اصغرعالم کی معطلی ہٹادی گئی ہے - Asghar Alam suspension cancelled - ASGHAR ALAM SUSPENSION CANCELLED

Asghar Alam's suspension cancelled گیا محکمہ تعلیم کے منصوبہ بندی آفیسر اصغر عالم کی معطلی ہٹا دی گئی ہے۔ انہیں گزشتہ 21 مارچ کو معطل کیا گیا تھا۔ لیکن محکمہ تعلیم نے جانچ کراب انہیں انکے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔ اصغر عالم نے کہا کہ انہیں اپنے کاموں اور ایمانداری پر اعتماد ہے-

گیا: محکمہ تعلیم کے منصوبہ بندی آفیسر اصغرعالم کی معطلی ہٹادی گئی ہے
گیا: محکمہ تعلیم کے منصوبہ بندی آفیسر اصغرعالم کی معطلی ہٹادی گئی ہے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 8:58 PM IST

گیا: محکمہ تعلیم کے ضلع گیا منصوبہ بندی افسر اصغر عالم کی معطلی ہٹا دی گئی ہے۔ اُن پر لگے الز مات کی جانچ کر معطلی سے بری کیے جانے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سے بتایا گیا ہے کہ اصغر عالم خان کو معطلی سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سی ایف ایس ایم کے ذریعے دستیاب کرائی گئی 22.88 کروڑ روپے کی رقم میں سے صرف 158 کروڑ روپے خرچ کیے جانے، فرنیچر، انفراسٹرکچر، کنزرویشن اور تعمیراتی فنڈ میں فراہم کی گئی رقم کے تعلق سے تسلی بخش خرچ نہیں ہونے، مجاز اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر ہیڈ کوارٹر چھوڑنے اور اپنے کاموں میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کے معاملے میں انہیں گزشتہ 21 مارچ کو معطل کر دیا گیا تھا تاہم اب انہیں معطلی سے رہا کر دیا گیا ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران ڈی پی او اصغر عالم کو ہیڈکوارٹر آر ڈی ڈی ای مگدھ ڈویژن آفس میں مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن اب محکمانہ خط کی روشنی میں اصغر عالم کو ان کے اصل عہدے پر چارج لینے کو کہا گیا ہے اور ڈی ڈی آر ای سے انہیں چارج لینے کے لیے چھوڑ بھی دیا گیا ہے۔

اس حوالہ سے پروگرام آفیسر محکمہ ایجوکیشن اصغر عالم نے زیادہ کچھ بولنے سے تو منع کر دیا تاہم اتنا ضرور کہا کہ وہ پوری ایمانداری سے اپنے کاموں اور فرائض و ڈیوٹی کو انجام دیتے ہیں، انہیں امید تھی کہ وہ جلد ہی اپنے عہدے پر فائز ہوں گے۔ کیونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.