نوئیڈا: ریاست اتر پردیش نوئیڈا میں پولیس اسٹیشن فیز 3 اور سوات 2 کی ٹیم نے موبائل ٹاورز سے RRUs (ریموٹ ریڈیو یونٹ) اور بیٹریاں چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس گروہ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان موبائل ٹاورز سے قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث تھے۔ وہ اسے دہلی کے مختلف بازاروں میں فروخت کرتے تھے ۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ تینوں راجستھان سے بھی مطلوب ہیں۔ 15 سے 18 لاکھ روپے مالیت کے آر آر یو برآمد ہوئے۔
ڈی سی پی کرائم شکتی اوستھی نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن فیز 3 اور سوات 2 کی ٹیم نے ممورا چوک سے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت نتن کمار، آکاش اور ساگر کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان غازی آباد کے مختلف علاقوں کے رہنے والے ہیں۔ ان کے قبضے سے موبائل ٹاور سے چوری ہونے والی 3 آر یو اور 1 اورا کمرشل گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ مارکیٹ میں ایک آر آر یو کی قیمت تقریباً 5 سے 6 لاکھ روپے ہے۔ ان کے قبضے سے تین برآمد ہوئے ہیں۔ جن کی قیمت 15 سے 18 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ وہ دن کے وقت کار کے ذریعے جائزہ لیتے تھے اور رات کو جرائم کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان اب تک درجنوں وارداتیں انجام دے چکے ہیں۔
6 ریاستوں میں جرائم کو انجام دے رہے تھے:
ڈی سی پی کرائم شکتی اوستھی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان گزشتہ 3 سال سے وارداتوں کو اںلنجام دے رہے تھے۔ پوچھ گچھ پر یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے نوئیڈا، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور دہلی این سی آر میں کئی موبائل ٹاوروں سے آر آر یو اور بیٹریاں چوری کی ہیں۔ ملزمان چوری کا سامان دہلی میں فروخت کرتے تھے۔